• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کورونا کے خلاف جنگ، اسرائیلی ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور 

پیر 06-04-2020
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
کورونا کے خلاف جنگ، اسرائیلی ذرائع ابلاغ فلسطینیوں کو خراج تحسین پیش کرنے پر مجبور 
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر امدادی کارکنوں میں فلسطینی عربوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

اسرائیل کے  معروف اخبار ہاریتز  اور یروشلم پوسٹ کے مطابق  عالمی وباء کورونا وائرس  سے بچاؤں کے اقدامات میں فلسطینی پیرا میڈیل اسٹاف ،ڈاکٹرز اور رضاکاروں اور امدادی کارکنوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور ان کا کردار قابل تحسین ہے ۔

عبرانی اخبار کے مطابق اسرائیلی اسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر امدادی کارکنوں میں فلسطینی عربوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے، اسرائیلی اسپتالوں میں کورونا کے خلاف خدمات انجام دینے والوں میں 17 فی صد ڈاکٹر اور 25 فی صد پیرا میڈیکل اسٹاف فلسطینیوں پرمشتمل ہے۔ اسرائیل میں نصف ڈسپنسریاں اور حفاظتی عملے میں آدھے سے زیادہ فلسطینی ہیں جنہوں نے کورونا کے خلاف مہم میں صہیونیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

دوسری جانب  فرانس کے اخبار’لی مونڈ’ نے فلسطینی عربوں کے کردار کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ اگر اسرائیل میں عرب باشندے نہ ہوتے تو صہیونی ریاست کا صحت کا نظام تباہ ہوجاتا۔ عرب رکن کنیسٹ احمد الطیبی کا کہنا ہے کہ ہم کئی طرح کے وائرس کا سامنا کررہے ہیں۔ کرونا وائرس، اسرائیل کی نسل پرستی کا وائرس اور فلسطینیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا وائرس شامل ہیں۔ ہم کرونا وائرس کو تو شکست دیں گے مگر نسل پرستی کے وائرس کو ختم کرنے میں کافی وقت لگے گا۔

Tags: اسرائیلصیہونی اخبارفلسطینی رضاکارکورونا وائرسہاریتز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.