• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 14 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں شہدائے آزادی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کانفرنس

یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علمائے کرام، خطباء، دانشور، جامعات کے اساتذہ سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس میںمہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی، سینیٹ میں اپوزیشن رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تھے۔

پیر 14-09-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں شہدائے آزادی فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کانفرنس
0
SHARES
5
VIEWS

کراچی (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی بینکوئٹ میں یکجہتی فلسطین کانفرنس بعنوان بیاد شہدائے آزادی فلسطین کا انعقاد کیا گیا ۔یکجہتی فلسطین کانفرنس میں شہر بھر سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، علمائے کرام، خطباء، دانشور، جامعات کے اساتذہ سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس میںمہمان خصوصی ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی، سینیٹ میں اپوزیشن رہنما علامہ راجہ ناصر عباس جعفری تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی نوید انتھونی نے کہا کہ فلسطین اور لبنان پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتےہیں۔پاکستان ہر سطح پر فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گا، فلسطین کا مسئلہ ایک انسانی مسئلہ ہے ۔ فلسطین میں مسلمان ہی نہیں مسیحی عوام کو بھی صیہونی جارحیت کا سامنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای، یحیٰ سنوار ، حسن نصر اللہ اور دیگرشہداءفلسطین کی آزادی کے شہداء ہیں۔انہوںنے مزید کہاکہ ایران پر امریکی جارحیت کا سلسلہ بند ہونا چاہئیے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈراور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےکہا کہ ایران پر امریکی جارحیت اسلام پر جارحیت ہے، امریکہ ایران پر جارحیت بند کرے۔انہوںنے کہا کہ شہیدوں نے اپنی جان کی قربانی دے کر آزادی کا راستہ ہموار کیا۔پاکستان کو یمن کے خلاف کسی بھی عرب ملک کی جنگ کا حصہ نہیں بننا چاہئیے۔ان کاکہنا تھا کہ مسلمانوں کا اتحاد ہی فلسطین کی آزادی کا واحد راستہ ہے۔چند مسلمان ممالک اسرائیل کے ساتھ تعلقات بناکرمسلمانوں کے اتحاد کی راہ میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ۔ڈاکٹر صابر ابو مریم کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ آج بھی دنیائے انسانیت کا سب سے اہم مسئلہ ہے ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں جامعۃ الازہر مصر کے نمائندے صاحبزادہ ڈاکٹر عزیر محمود الازہری نے کہاکہ پاکستان کے عوام کو فلسطین کاز کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھنا چاہئیے۔ انہوںنے عوام سے اپیل کی کہ فلسطینیوںکی ہر ممکنہ مدد کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کاکہنا تھا کہ آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکہ بری طرح ناکام ہو چکا ہے، انہوںنے کہا کہ یمن کے لوگوں کو باغی کہنا درست نہیں ہے ۔انہوں نے مسلم ممالک کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فلسطین کی آزادی کے لئےمسلمان ممالک کا موثر اتحاد بنایا جائے۔

کانفرنس سے خطاب میں سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان کاکہنا تھا کہ فلسطین کاز کی حمایت کے لئے امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھنا چاہئیے۔ کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے ندیم اعوان، پاکستان مسلم لیگ (ف) کے انور عظیم ،شیعہ علماء کونسل کے علامہ اسد اقبال،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سید ارشد حسین شاہ، عوامی نیشنل پارٹی کے رحمان بابر، پاکستان عوامی تحریک کے رائو کامران، ذاکرین کے رہنما علامہ نثار قلندری ، اور مسلم پرویز نےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلسطین سے اپیل کی گئی نداء الاقصیٰ مہم کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور دو اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطینی عوام کی اپیل پر احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ فلسطین اورمسجد اقصیٰ خطرے میں ہے۔ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کا دفاع کرنا ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے ۔ مقررین نے فلسطین میں مسیحی مقدسا ت کو غاصب صیہونیوں کی جانب سے نقصان پہنچانےاور توہین کے واقعات پر شدید مذمت کی۔اس موقع پر معاذ نظامی، علامہ قاضی نورانی، عبد الوحید یونس، میجر (ر) قمر عباس، مولانا مظہر زیدی، علامہ کامران عابدی، ڈاکٹر محمود عالم، مولانا زاہد حسین، ڈاکٹر عامر حسین، ڈاکٹر ثوبیہ عرفان، ڈاکٹر صدف مصطفیٰ، فرح محمود، نادیہ مقصود، زبیدہ شکیل، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

Tags: FreedomMartyrsgazaGazaNewsKarachiMartyrsOfPalestinePakistanpalestinePalestineConferencePalestineFoundationPakistanPalestineNewsPalestineSolidarityPalestinianCausePalestinianMartyrsSolidarityConference
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.