• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 27 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں صورتحال سنگین، گذشتہ 48 گھنٹوں میں 17 فلسطینی شہید

غزہ کی پٹی کے مختلف ہسپتالوں میں 17 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے ہیں جن میں سے 13 فلسطینی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جام شہادت نوش کر گئے جبکہ اس دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 32 افراد زخمی ہوئے۔

ہفتہ 25-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں صورتحال سنگین، گذشتہ 48 گھنٹوں میں 17 فلسطینی شہید
0
SHARES
7
VIEWS

غزہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں وزارت صحت نے بتایا ہے کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے مختلف ہسپتالوں میں 17 شہداء کے جسد خاکی لائے گئے ہیں جن میں سے 13 فلسطینی گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جام شہادت نوش کر گئے جبکہ اس دوران قابض اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں مزید 32 افراد زخمی ہوئے۔

وزارت نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں وضاحت کی ہے کہ 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد سے اب تک شہداء اور زخمیوں کی کل تعداد 809 شہداء اور 2,267 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران مختلف مقامات سے 761 شہداء کے جسد خاکی بھی نکالے گئے ہیں۔

بیان میں مزید دلخراش تفصیلات بتاتے ہوئے کہا گیا کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء کو قابض اسرائیل کی طرف سے شروع کی جانے والی انسانیت سوز جارحیت اور نسل کشی کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72,585 تک جا پہنچی ہے اور 1,72,370 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت صحت نے اس المناک صورتحال کی طرف بھی توجہ دلائی کہ شہداء کی ایک بڑی تعداد اب بھی ملبے تلے دبی ہوئی ہے اور کئی لاشیں سڑکوں پر بکھری پڑی ہیں کیونکہ ایمبولینس عملہ اور شہری دفاع کے دستے قابض اسرائیل کی مسلسل سفاکیت اور جارحیت کے باعث اب تک ان مظلوموں تک پہنچنے سے قاصر ہیں۔

Tags: breaking newsCasualtiesConflictDeath TollgazaHumanitarian CrisisisraelMiddle EastpalestineWar
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.