(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )اسرائیلی تحقیقاتی ادارے نے ہی قابض اسرائیلی فوج کے مظالم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔پانچ ماہ قبل الخلیل میں آگ لگنے کے سبب شہید ہونے والے تین فلسطینی بچوں کی موت کا ذمہ دار اسرائیلی فوج کو قرار دے دیا گیا۔
ایک عبرانی اخبار میں شائع ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ میں اسرائیلی فوج کو الخلیل میں اپنے ہی گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والے تین فلسطینی بچوں کی موت کا ذمہ دار قرار دے دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے اس وقت فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو جبری طور پر روک دیا جب وہ آگ کی لپیٹ میں آئے گھر کے قریب آگ بجھانے کے لیے پہنچ چکی تھیں۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں الخلیل میں یہ دلخراش واقع پیش آیا تھا جب رات رجابی خاندان کا گھر آگ کی لپیٹ میں آگیا تھا جس کے نتیجے میں ۳ معصوم بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے جن میں دو بچوں کی عمر چار سال اور ایک ڈیڑھ سال کا تھا۔