(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )قابض صیہونی ریاست وحشیانہ طرز عمل کا مظاہرہ کرنے لگی،آج علی الصبح غزہ پٹی میں صیہونی طیاروں کی بمباری،تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
تفصیلات کے مطابق قابض اسرائیلی ریاست جنگی جنون میں مبتلا ہو کر فلسطینیوں کو کچلنے کے لیے پاگل پن میں مبتلا ہو گئی،آج صبح اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی میں فلسطینی گھروں پر بمباری کی ۔شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ خوف کے مارے گھروں سے نکل آئے۔
مقامی ذرائع سے حاصل تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے یہ بمباری مشرقی غزہ کے علاقے ال توفحہ میں کی تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب وسطی غزہ کے رہائشیوں نے بتایا کہ دائر ال بلاہ کے علاقے میں اسرائیلی طیاروں نے چار میزائل فائر کیے تاہم میزائل زرعی زمین پر گرنے کی وجہ سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں کی بمباری فلسطینی مجاہدین کی جانب سے کئے جانے والے راکٹ حملوں کا رد عمل ہے۔