• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 24 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نیویارک کے میئر کا اسرائیل کے لیے فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ

منگل 24-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
نیویارک کے میئر کا اسرائیل کے لیے فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

نیو یارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر حکیم جیفریز کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت فلسطینیوں کے خلاف دہشت گردانہ جرائم اور حملوں میں ملوث یہودی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم انہوں نے اس اقدام کو ناکافی قرار دیتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سے آگے بڑھ کر اسرائیل کو فراہم کی جانے والی امریکی فوجی امداد کے حوالے سے بھی عملی اقدامات کرے۔

ممدانی نے کہا کہ یہودی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنا نوآبادیاتی بستیوں کے منصوبے کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو فلسطینیوں کی زندگیوں اور ان کے ذرائع معاش کو نقصان پہنچا رہا ہے، لیکن انہوں نے اسرائیل کی عسکری حمایت میں امریکی کردار کا تدارک کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا: ’’نوآبادیاتی بستیوں کے منصوبے پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے یہ ایک مثبت قدم ہے جو متعدد فلسطینیوں کی زندگی اور روزگار کو نقصان پہنچا رہا ہے، لیکن ہمیں اس سے آگے جانا چاہیے، اور اس حقیقت کا بھی سامنا کرنا چاہیے کہ ہمارے ملک نے مختلف ادوار حکومت میں اربوں ڈالر سے فلسطینیوں کی اسرائیلی نسل کشی کی مالی معاونت کی ہے۔ اب سمت تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ حکیم جیفریز نے آئندہ جنوری میں منعقد ہونے والے نئے کانگریس کے اجلاس کے ابتدائی سو دنوں کے دوران یہ بل پیش کرنے کے اپنے عزم کا اعلان کیا تھا، جس کا مقصد یہودی آبادکاروں پر پابندیاں عائد کرنا ہے۔

ممدانی کا یہ موقف امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر اسرائیل کے تئیں واشنگٹن کی پالیسی بالخصوص فوجی امداد اور امریکی حمایت پر نظرثانی کے بڑھتے ہوئے مطالبات کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جبکہ اسی دوران مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیوں پر یہودی آبادکاروں کے احتساب کے مطالبات بھی زور پکڑ رہے ہیں۔

Tags: israelMilitaryAidNewYorkMayorpalestineUSForeignPolicyZohranMamdani
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.