• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 13 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

یحیی السنوار جیل میں کہتے تھے کہ  انتظار کروں میں تم سب سے حساب لوں گا : اسرائیلی حکام

یحییٰ السنوار  اس وقت اسرائیل کو مطلوب ترین افراد میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے سر کی قیمت لاکھوں ڈالر میں لگائی جاچکی ہے۔

جمعرات 25-07-2024
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ, فلسطین
0
یحیٰ سنوار کا عرب مزاکرات کاروں کو پیغام
0
SHARES
18
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) یحیی السنوار اپنی قید کے دوران میں جیل کے پہرے داروں کو دھمکی دے کر یحیی السنوار اپنی قید کے دوران میں جیل کے پہرے داروں کو دھمکی دے کرکہتے تھے کہ "انتظار کرو، ایک روز میری رہائی ہو گی اور پھر میں تم سب سے حساب لوں گا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار معاریف نے اسرائیل میں سیکورٹی جیلوں کے سابق ذمے دار یعقوب ایمانوئل کے حوالے سے انکشاف کیا ہے  انھو ں نے بتایا کہ  مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ میں  مزاحمتی تحریک  حماس کے سربراہ یحیی السنوار  جن کو سات اکتوبر کے حملوں کا ماسٹر مائنڈ سمجھا جاتا ہے  وہ اپنی قید کے دوران جیل کے پہرے داروں کو دھمکی دے کر ڈراتے تھے اور کہتے تھے کہ "انتظار کرو، ایک روز میری رہائی ہو گی اور پھر میں تم سب سے حساب لوں گا "اس طرح کے جملے پہرے داروں میں خوف اور تشویش پیدا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ یحییٰ السنوار  اس وقت اسرائیل کو مطلوب ترین افراد میں پہلے نمبر پر ہیں جن کے سر کی قیمت لاکھوں ڈالر میں لگائی جاچکی ہے۔

یحییٰ السنوار اسرائیلی فوج کے لئے خوف کی علامت بن چکے ہیں جن کی تلاش کرنے کیلئے صیہونی افواج نے غزہ پر 80 ہزار ٹن سے زائد کا بارود گرایا ہے جس میں 38 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں تاہم اس کےباوجود اسرائیلی افواج ان کو گرفتار تو کیا ان کی کوئی خبر بھی حاصل نہیں کرسکی ہے۔

یحیی السنوار کو اسرائیلی فوجیوں کے اغوا اور قتل کے الزام میں 1989 میں چار مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس کے نتیجے میں فسلطینی رہنما نے دو عشروں سے زیادہ کا وقت جیل میں گزارا۔ السنوار نے قید کے دوران عبرانی زبان سیکھی اور اسرائیلی فوج کی چالوں کو سمجھا۔ بعد ازاں 2011 میں السنوار کو رہا کر دیا گیا اور 2017 میں انھیں غزہ کی پٹی میں حماس کا سربراہ مقرر کیا گیا۔

Tags: اسرائیلیحماسصیہونیغزہفلسطینییحییٰ السنوار
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.