• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 31 دسمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی شدید فضائی بمباری، جنگ بندی خاک میں مل گئی

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید فضائی بمباری کی، جسے جنگ بندی کی بدترین اور کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے

جمعہ 26-12-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ پر قابض اسرائیلی فوج کی شدید فضائی بمباری، جنگ بندی خاک میں مل گئی
0
SHARES
86
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے آج جمعرات فجر کے وقت غزہ کے مختلف علاقوں پر اپنی بمباری میں اضافہ کرتے ہوئے مختلف مقامات پر شدید بمباری کی۔

ان فضائی حملوں میں شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ کو نشانہ بنایا گیا، جو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ طے شدہ جنگ بندی کی ایک نئی خلاف ورزی تھی۔

شمالی غزہ میں بیت لاھیا کے مقام قابض فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ غزہ شہرِکے مشرقی علاقوں شمالی غزہ میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو قابض فضائی حملوں کا نتیجہ تھیں۔ اسی دوران وسطی گورنری اور جنوبی غزہ کے خان یونس اور رفح شہروں میں بھی دھماکے ہوئے۔

عینی شاہدین نے واضح کیا کہ یہ حملے ان علاقوں میں کیے گئے جو قابض فوج کے زیرِ کنٹرول ہیں اور اسی دوران غزہ کے مشرق میں کئی مقامات پر زوردار توپخانے کی فائرنگ اور جنگی ہیلی کاپٹروں کی جانب سے شدید فائرنگ بھی کی گئی۔

سمندر میں قابض فوج کی جنگی کشتیوں نے غزہ سٹی کے ساحلوں اور شمالی غزہ کے سامنے مسلسل مشین گنوں سے فائرنگ کی گئی جس سے مقامی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا۔

اب تک بمباری اور گولہ باری کے سبب ہلاک یا زخمی ہونے کے حتمی اعداد و شمار موصول نہیں ہوئے۔

اسی سلسلے میں قابض فوج نے بدھ کو اعلان کیا کہ رفح میں بکتر بند گاڑی پر نصب بارودی ڈیوائس کے دھماکے سے ایک افسر زخمی ہوا اور وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاھو نے واقعے کی ذمہ داری حماس پر ڈالی اور جواب کی دھمکی دی۔

حماس نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے سے انکار کیا اور بیان میں کہا کہ واقعہ ایسی جگہ پیش آیا جو مکمل طور پر قابض فورسز کے کنٹرول میں ہے اور وہاں کوئی فلسطینی موجود نہیں تھا۔ حماس نے یہ بھی کہا کہ اس علاقے میں جنگ کی باقیات موجود ہیں، جس کی وجہ سے ممکنہ خطرات قابض ریاست کی ذمہ داری ہیں۔

Tags: Ceasefire ViolationsgazaGaza ConflictHumanitarian CrisisIsraeli aggressionIsraeli AirstrikesIsraeli OccupationOccupied PalestinePalestine NewsPalestinian Civilians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.