• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 4 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں خصوصی علاج کی شدید کمی، 18 ہزار 500 مریض شدید متاثر

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ غزہ میں طبی سہولیات کی کمی سے 18 ہزار 500 مریض فوری علاج کے منتظر ہیں۔

بدھ 04-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں خصوصی علاج کی شدید کمی، 18 ہزار 500 مریض شدید متاثر
0
SHARES
3
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں 18 ہزار 500 سے زائد مریض ایسے ہیں جنہیں فوری اور خصوصی طبی نگہداشت کی ضرورت ہے مگر قابض اسرائیل کی مسلط کردہ ناکہ بندی اور تباہ کن حملوں کے باعث یہ سہولیات غزہ میں میسر نہیں۔

ٹیڈروس گیبریسس نے ایکس پلیٹ فارم پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت داروں نے پیر کے روز رفح کراسنگ کے ذریعے 5 مریضوں اور 7 تیمارداروں کو طبی انخلا کے تحت مصر منتقل کرنے کی کارروائی کی حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیر کے روز ہی عالمی ادارہ صحت نے غزہ سے مصر کے لیے 5 مریضوں کے طبی انخلا کی کارروائی میں معاونت کی، اور واضح کیا کہ یہ مارچ سنہ 2025ء کے بعد اس راستے سے ہونے والا پہلا طبی انخلا تھا۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ پر دو سال سے زائد عرصے سے جاری قابض اسرائیل کی وحشیانہ یلغار کے بعد فوری بحالی اور تعمیر نو ناگزیر ہو چکی ہے تاکہ صحت کا نظام طبی انخلا پر انحصار کم کر سکے۔

انہوں نے اس امر کی بھی تاکید کی کہ طبی خدمات کی فوری مضبوطی کی جائے، جن میں ادویات اور طبی سامان کی فراہمی، تباہ شدہ مراکز کی مرمت اور بنیادی و ناگزیر خدمات کی توسیع شامل ہے، تاکہ غزہ کے اندر ایک مضبوط اور پائیدار صحت کا نظام قائم کیا جا سکے۔

ٹیڈروس گیبریسس نے مطالبہ کیا کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے لیے طبی حوالہ جاتی نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ زندگی بچانے والی نگہداشت تک رسائی میں تیزی لائی جا سکے۔

اس سے قبل غزہ میں الشفاء ہسپتال کے طبی کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابو سلمیہ نے بتایا تھا کہ خصوصی طبی کمیٹیاں مریضوں کی حالت کی سنگینی کے مطابق ترجیحات طے کر رہی ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت تقریباً 450 مریض نہایت تشویشناک حالت میں انتظار کی فہرستوں میں شامل ہیں، جن میں سے متعدد مریض روزانہ کی بنیاد پر علاج کے لیے غزہ سے باہر منتقل نہ ہو پانے کے باعث جان کی بازی ہار رہے ہیں۔

Tags: gazaHealthcareAccessHealthEmergencyHumanitarianCrisisLifeSavingTreatmentMedicalCrisisMiddleEastConflictPalestinianHealthPalestinianPatientsWHO
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.