• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 18 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملے، فلسطینیوں پر تشدد میں اضافہ

مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات اور آج پیر کے روز علی الصباح یہودی آباد کاروں کے گروہوں نے قابض فوج کی باقاعدہ سرپرستی اور تحفظ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔

پیر 18-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں آباد کاروں کے حملے، فلسطینیوں پر تشدد میں اضافہ
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گذشتہ رات اور آج پیر کے روز علی الصباح یہودی آباد کاروں کے گروہوں نے قابض فوج کی باقاعدہ سرپرستی اور تحفظ میں فلسطینیوں پر وحشیانہ حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ غاصب دشمن کی اس تازہ ترین غنڈہ گردی میں نہتے فلسطینی شہریوں کی املاک اور ان کی زرعی اراضی کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں اشتعال انگیز کارروائیاں بھی کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رام اللہ کے شمال میں واقع قصبے سنجل کے داخلی راستے پر قابض فوج کی سخت سکیورٹی اور حفاظت میں متعصب یہودی آباد کاروں نے اپنے تلمودی عقائد کے مطابق رسومات ادا کیں اور فلسطینیوں کو ہراساں کیا۔ اسی دوران یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں برقا میں مظلوم فلسطینیوں کی زرعی اراضی کو دانستہ طور پر آگ لگا دی جس سے قیمتی فصلیں خاکستر ہو گئیں۔

دوسری طرف الخلیل کے جنوب میں واقع علاقے یطا کے وادی الرخیم نامی مقام پر فجر کے وقت غاصب یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی شہری یوسف شناران کے گھر پر بزدلانہ دھاوا بولا۔ غاصبوں نے وہاں موجود بھیڑ بکریوں کے باڑے اور روایتی تندور (طابون) کو نذرِ آتش کر دیا۔ اس دوران لگائی گئی آگ کو بجھانے کی تگ و دو میں ایک فلسطینی شہری ریاض شناران کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا اور وہ زخمی ہو گئے۔

نابلس کے جنوبی علاقے میں بھی یہ خونی ڈرامہ دہرایا گیا جہاں یہودی آباد کاروں نے بیتا قصبے کے قریب قماص کے علاقے میں ایک محنت کش فلسطینی کسان کے زرعی فارم (برکس) پر وحشیانہ حملہ کر دیا۔ اس کے علاوہ نابلس شہر کے قریب واقع خربہ الطویل میں سفاک یہودی آباد کاروں نے اپنے ٹریکٹر کے نیچے کچل کر معصوم فلسطینی چرواہوں کی بھیڑ بکریوں کو بے دردی سے مار ڈالا۔

واضح رہے کہ غاصب صہیونی دشمن ریاست کی منظم نسل کشی اور مظالم کے سائے میں مغربی کنارے کے تمام علاقے ان سنگدل یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی زد میں ہیں جہاں معصوم شہریوں کی جان و مال اور املاک پر روزانہ حملے کیے جا رہے ہیں۔ ان سنگین حالات کے پیشِ نظر فلسطینیوں کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے قابض اسرائیل اور اس کے غاصب یہودی آباد کاروں کے خلاف مزاحمت کو مزید تیز کرنے اور ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی پرزور اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

Tags: breaking newsClashesConflictisraelMiddle EastpalestineSecuritySettlersViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.