• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 4 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں کشیدگی، شہریوں اور املاک کو نقصان

یہ حملے قابض اسرائیل کی جانب سے جاری مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں جس کے جواب میں عوامی سطح پر ہر ممکنہ ذریعے سے مزاحمت کرنے اور ان غاصبوں کے سامنے ڈٹ جانے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں

منگل 28-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں کشیدگی، شہریوں اور املاک کو نقصان
0
SHARES
3
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مسلح یہودی آباد کاروں کے جتھوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں اور ان کے مال و اسباب پر وحشیانہ حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ حملے قابض اسرائیل کی جانب سے جاری مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں جس کے جواب میں عوامی سطح پر ہر ممکنہ ذریعے سے مزاحمت کرنے اور ان غاصبوں کے سامنے ڈٹ جانے کی اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقوں میں شرپسند آباد کاروں نے چرواہوں کا پیچھا کیا اور انہیں ہراساں کیا تاکہ انہیں اپنی زمینوں پر جانے اور معاش کے ذرائع تک رسائی سے روکا جا سکے۔

الخلیل کے جنوبی حصے میں آباد کاروں نے السموع نامی بستی کے قریب واقع خربہ الخرابہ پر دھاوا بولا جو اس علاقے پر ہونے والے پے در پے حملوں کا تسلسل ہے۔

مغربی کنارے کے وسطی علاقے میں واقع گاؤں دیر جریر میں انتہا پسند آباد کاروں نے ایک شہری کے گھر پر حملہ کیا اور اشتعال انگیزی کے طور پر اس کی چھت پر قابض اسرائیل کا جھنڈا لہرا دیا۔

نابلس گورنری میں آباد کاروں نے اپنی سفاکیت کی انتہا کرتے ہوئے جالود گاؤں میں ایک معصوم بچے پر حملہ کیا اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے چہرے پر مرچوں والا سپرے کیا۔ اس کے علاوہ شہر کے جنوب مشرق میں واقع بستیوں جالود اور قصرہ کے درمیانی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران آباد کاروں نے فلسطینی نوجوانوں پر براہ راست فائرنگ کی۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع بیت لقیا کے مقام پر آباد کاروں نے ایک داخلی راستہ بند کر دیا جبکہ رام اللہ کے شمال مشرق میں المغير گاؤں کے جنوب میں کسانوں کی زمینوں پر بھی دھاوا بولا گیا۔

یہ حملے مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں آباد کاروں کی بڑھتی ہوئی غارت گری کا حصہ ہیں جنہیں قابض اسرائیلی افواج کی مکمل پشت پناہی اور سکیورٹی حاصل ہے۔

Tags: CiviliansConflictisraelMiddle Eastpalestineproperty damageSecuritySettlersViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.