• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 19 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں آبادکاروں کی جارحیت میں تیزی، نئی بستیاں، زمینوں پر قبضے اور املاک پر حملے جاری

رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبہ بیتلو کے جبل مصطفٰی العلی پر قائم غیر قانونی بستی میں یہودی آباد کاروں نے توسیع کا کام کیا جبکہ بیت لحم کے مغرب میں واقع قصبہ نحالین کی زمینوں پر ایک نئی غیر قانونی بستی قائم کر دی۔

منگل 18-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں آبادکاروں کی جارحیت میں تیزی، نئی بستیاں، زمینوں پر قبضے اور املاک پر حملے جاری
0
SHARES
2
VIEWS

رام اللہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یہودی آباد کار قابض فوج کی سرپرستی میں مغربی کنارے میں زمینی سطح پر اپنی جارحیت میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں جس کے تحت غیر قانونی بستیوں کو وسعت دینے، نئی بستیاں قائم کرنے اور شہریوں کی املاک اور جان و مال پر حملے کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

رام اللہ کے مغرب میں واقع قصبہ بیتلو کے جبل مصطفٰی العلی پر قائم غیر قانونی بستی میں یہودی آباد کاروں نے توسیع کا کام کیا جبکہ بیت لحم کے مغرب میں واقع قصبہ نحالین کی زمینوں پر ایک نئی غیر قانونی بستی قائم کر دی۔

انہوں نے رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبہ برقا کی زمینوں کے علاقے الکرم میں ایک نیا خیمہ بھی نصب کیا۔

نابلس میں یہودی آباد کاروں اور قابض فوج نے مسلسل دسویں روز بھی نابلس کے جنوب میں واقع قصبہ قصرہ کے علاقے جبل رأس العین میں تین فلسطینی گھروں کا محاصرہ جاری رکھا اور محاصرہ شدہ گھروں کے اردگرد کے علاقے پر دھاوا بول دیا۔

اس کے علاوہ یہودی آباد کاروں کے جتھوں نے نابلس کے جنوب میں واقع قصبوں زیتا اور جماعین میں شہریوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

رام اللہ میں یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے شمال میں واقع قصبہ ترمسعیا کے اطراف میں فلسطینیوں کی زمینوں کو آگ لگا دی اور رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع قصبہ المغیر کے مشرق میں شہریوں کے گھروں کے اردگرد کے علاقوں کے علاوہ المغیر اور ابو فلاح کے دیہات کو ملانے والی شاہراہ مرج سیع پر بھی دھاوا بول دیا۔

رام اللہ کے مشرق میں واقع قصبہ المزرعہ الشرقیہ میں یہودی آباد کاروں نے نوجوانوں کی طرف سے بند کیے جانے والے راستے کو اپنی آمدورفت آسان بنانے کے لیے دوبارہ کھول دیا۔

طوباس میں یہودی آباد کاروں نے شہر کے مشرق میں واقع علاقوں یرزا اور الرأس الاحمر کو پانی فراہم کرنے والی پائپ لائن کو نقصان پہنچایا اور شمالی وادی اردن کے علاقے خربہ سمرہ میں اشتعال انگیز چکر لگائے۔

بیت لحم میں یہودی آباد کاروں نے شہر کے جنوب میں واقع بستی افرات کے قریب سڑک بند کر دی اور فلسطینی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا۔

الخلیل میں قابض فوج کی سرپرستی میں یہودی آباد کاروں نے شہر یطا کے مشرق میں واقع علاقے حوارہ میں موسیٰ مخامرہ اور یوسف ابو عرام کو ان کی زمینوں سے زبردستی نکال دیا۔

مغربی کنارے میں یہودی آباد کاروں کے اس دہشت گردانہ راج کا مقابلہ کرنے اور ہر ممکنہ مزاحمتی وسائل کو بروئے کار لانے کے لیے وسیع پیمانے پر فلسطینی مطالبات سامنے آئے ہیں۔

Tags: Illegal SettlementsIsraeli Settlersland seizureSettlement ExpansionSettler ViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.