• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 22 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں خونی رات، اسرائیلی چھاپوں میں 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی و گرفتار

گزشتہ رات اور آج پیر کی صبح مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے گئے وسیع پیمانے پر تشدد کا ارتکاب کیا جس میں بیک وقت چھاپے، گرفتاریاں اور شہریوں اور ان کی املاک پر حملے شامل تھے۔

پیر 22-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں خونی رات، اسرائیلی چھاپوں میں 2 فلسطینی شہید، متعدد زخمی و گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) گزشتہ رات اور آج پیر کی صبح مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں میں قابض اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کی طرف سے کیے گئے وسیع پیمانے پر تشدد کا ارتکاب کیا جس میں بیک وقت چھاپے، گرفتاریاں اور شہریوں اور ان کی املاک پر حملے شامل تھے۔

الخلیل میں بیت امر قصبے میں آباد کاروں کی گولی لگنے سے ایک بچہ زخمی ہوا۔ قابض فوج نے ایک نیا جرم کرتے ہوئے "کرمی زور” بستی کے قریب 19 سالہ نوجوان عیسیٰ عرفات اسماعیل عوض اور 15 سالہ رضا سامی حسن عوض پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ دونوں شہید ہو گئے۔ قابض فوج نے ان کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔

رام اللہ اور البیرہ میں یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے مغرب میں واقع گاؤں شقبا میں متعدد فلسطینی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ قابض فوج نے شہرکے مغرب میں واقع گاؤں رنتیس پر چھاپے کے دوران ڈاکٹر مازن الرنتیسی کو گرفتار کر لیا۔

نابلس میں قابض فوج نے صرہ چیک پوائنٹ کے ذریعے شہر میں داخل ہو کر مغرب میں واقع قصبے بیت وزن میں ایک گھر پر چھاپہ مارا۔ انہوں نے رفیدیہ اور المخفیہ محلوں میں بھی کارروائیاں کیں اور المخفیہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کیا، اس کے علاوہ شہر کے جنوب میں واقع قصبے بیتا میں "بئر قوزا” پہاڑی علاقے میں بھی داخل ہوئے۔

نابلس کے مشرق میں واقع گاؤں کفر قلیل میں قابض فوج کے ہاتھوں تشدد کے نتیجے میں ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔

جنین میں قابض فوج نے جنین شہر کے محلہ الخروبہ میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر نوجوان زیاد السعدی کو گرفتار کر لیا۔ یہ کارروائی شمالی مغربی کنارے کے شہروں اور قصبوں کو نشانہ بنانے والی جاری مہم کا حصہ ہے۔

کشیدگی طولکرم صوبے تک پھیل گئی، جہاں قابض فوج نے بلعا، علار اور صیدا قصبوں پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے صیدا میں دو گھروں پر چھاپے مارے، جبکہ صوبے کے شمال میں واقع قصبے صیدا میں ایک نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔

یہ حملے مغربی کنارے میں قابض فوج اور آباد کاروں کے جرائم میں مسلسل اضافے کے تناظر میں ہو رہے ہیں، جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے مزاحمت کو تیز کرنے اور قابض فوج اور اس کے آباد کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے وسیع تر اپیلیں کی جا رہی ہیں۔

Tags: ArrestsCasualtiesIsraeli forcesIsraeli raidsMiddle East newsOccupationpalestinePalestinian Territoriessecurity situationWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.