• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 21 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں شدت، فلسطینی اغوا اور فلاحی دفتر سیل

قاض صہیونی دشمن ریاست کی ظالم افواج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر دھاوا بول کر جنین سینٹرل زکوٰۃ کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو سیل کر دیا اور وہاں موجود تمام سامان ضبط کر لیا۔

جمعرات 21-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارہ: اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں شدت، فلسطینی اغوا اور فلاحی دفتر سیل
0
SHARES
2
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قاض صہیونی دشمن ریاست کی ظالم افواج نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر دھاوا بول کر جنین سینٹرل زکوٰۃ کمیٹی کے ہیڈ کوارٹر کو سیل کر دیا اور وہاں موجود تمام سامان ضبط کر لیا۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے کی مختلف گورنریوں میں صہیونی فوج کی جانب سے جارحانہ چھاپہ مار کارروائیوں، غیر قانونی گرفتاریوں اور سفاک یہودی آباد کاروں کے حملوں کا سلسلہ جاری رہا۔

جنین زکوٰۃ کمیٹی کے رکن اور کیشیر نصری حمامرہ نے بتایا کہ قابض اسرائیل کی فوج نے جمعرات کی صبح سویرے وسطی جنین میں واقع ابو بکر سٹریٹ پر دھاوا بولا۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں زکوٰۃ کمیٹی کے دفتر کے ساتھ ہی اوقاف کی عمارتیں واقع ہیں۔ صہیونی اہلکاروں نے کمیٹی کے دفتر کے دروازوں کو ویلڈنگ کر کے مکمل طور پر سیل کر دیا اور وہاں کسی بھی شخص کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا۔

نصری حمامرہ نے تصدیق کی کہ قابض اسرائیلی فوج نے وہاں سے پسپائی اختیار کرنے سے قبل دفتر پر ایسے پوسٹرز چسپاں کیے جن میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ ہیڈ کوارٹر غیر قانونی ہے اور غیر قانونی خدمات فراہم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج کے ہمراہ ایک بڑا ٹرک بھی موجود تھا جس پر دفتر کے اندر سے لوٹا گیا سامان لادا گیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ ضبط کیے گئے سامان میں سفید پوش خاندانوں اور مقامی و بیرونی تعاون سے چلنے والے یتیم بچوں کی کفالت کی فائلیں اور دستاویزات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دفتری آلات بشمول کمپیوٹر، پرنٹرز، فوٹو کاپی مشینیں اور الماریاں بھی لوٹ لی گئیں۔ انہوں نے دفتر میں کسی بھی قسم کے سکیورٹی نوعیت کے مواد کی موجودگی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ کمیٹی خالصتاً اپنے فلاحی اور خیری کاموں کے لیے جانی جاتی ہے۔

اسی جارحانہ کارروائی کے دوران مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے فوجیوں نے جنین شہر میں ایک دکان پر چھاپہ مار کر ایک فلسطینی شہری کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور دکان سے زرعی کھادیں اور کیڑے مار ادویات زبردستی ضبط کر لیں۔

ادھر جنین میں ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے طلبہ کی حفاظت اور انہیں صہیونی سفاکیت سے بچانے کے لیے شہر کے تمام سکولوں کے اوقات کار میں صبح نو بجے تک تاخیر کا اعلان کیا، تاکہ اس وقت تک صہیونی فوج علاقے سے نکل جائے۔

شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں یکجہتی کارکن مہدی فیضی نے میڈیا کو بتایا کہ قابض اسرائیل کی افواج نے آج صبح "مدید” چیریٹیبل ایسوسی ایشن سے وابستہ شیخ حسین لنگر خانے (تکیہ) پر دھاوا بولا اور وہاں شدید توڑ پھوڑ کی۔ یہ کارروائی ایسوسی ایشن کے مرکزی دفتر کو سیل کیے جانے کے چند دن بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

صہونی فورسز نے لنگر خانے کے ڈائریکٹر احمد دویکات کو بھی حراست میں لے لیا اور تفتیش کے بعد انہیں بعد میں رہا کر دیا۔ وسطی مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع علاقے میں قابض اسرائیل کی فوج نے المغير سیکنڈری سکول برائے طلبہ پر وحشیانہ اندھیرا مچاتے ہوئے زہریلی آنسو گیس کے شیل فائر کیے، جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف حصوں میں اغوا اور چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رہا۔

صہیونی فوج کی ان کارروائیوں کے دوران الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع قصبے دورا سے دو فلسطینیوں کو اغوا کیا گیا، جبکہ نابلس شہر اور اس کے مشرق میں واقع عسکر البلد قصبے سے تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اس کے علاوہ طوباس کے جنوب میں واقع فارعہ کیمپ سے ایک نوجوان کو سالم فوجی کیمپ میں تفتیش کے لیے بلانے کے بعد اغوا کر لیا گیا، جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ سے ایک اور نابلس کے جنوب میں واقع کفر قلیل اور طولکرم کے شمال میں واقع دیر الغصون سے بھی فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کر کے قابض صہیونی عقوبت خانے منتقل کر دیا گیا۔

وسطی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیل کی افواج نے السواحرہ قصبے پر دھاوا بول کر تلاشی کی کارروائیوں کے بعد تین فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔ دوسری طرف صہیونی حکام نے معصوم بچے راغب ماجد الجعبہ کو چھ ماہ کے لیے مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا، جس کی وجہ سے وہ اپنے امتحانات دینے سے محروم ہو گیا کیونکہ وہ مسجد اقصیٰ کے اندر واقع ریاض الاقصیٰ سیکنڈری سکول کا طالب علم ہے۔

یہودی آباد کاروں کی دہشت گردی اور دیگر قصبوں پر حملے

یہودی آباد کاروں کی سفاکیت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بدھ کی شام سفاک یہودی آباد کاروں نے نابلس کے شمال مغرب میں واقع المسعودیہ کے علاقے میں فلسطینیوں کے گھروں پر وحشیانہ حملہ کیا اور ان پر اندھا دھند لائیو فائرنگ کی، تاہم کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر رام اللہ کے شمال میں واقع ترمسعیا قصبے کے میدانی علاقے سے یہودی آباد کاروں نے فلسطینیوں کا تعمیراتی سامان چوری کر لیا۔

بیت لحم کے جنوب میں قابض اسرائیل کی افواج نے بیت لحم شہر کے مغرب میں واقع نحالین قصبے پر دھاوا بولا اور شہریوں کے گھروں اور دکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور سامان کی بے حرمتی کی۔ صہیونی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو یرغمال بنا کر فیلڈ انٹیروگیشن کا نشانہ بنایا اور بعد میں انہیں رہا کر دیا۔

علاوہ ازیں قابض اسرائیل کی افواج نے شمالی اغوار کے علاقے میں فلسطینیوں کے رہائشی ڈھانچوں اور مویشیوں کے باڑوں میں کام روکنے کے نوٹس جاری کیے، جبکہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرق میں واقع حزمہ قصبے میں بغیر لائسنس تعمیرات کا بہانہ بنا کر متعدد مکانات اور منشآت کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے۔

مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں واقع الجیب قصبے میں بدھ کی شام صہیونی فوج کے دھاوے کے دوران فائر کی گئی زہریلی آنسو گیس کے باعث متعدد فلسطینی دم گھٹنے سے شدید متاثر ہوئے، جنہیں فیلڈ میں ہی طبی امداد فراہم کی گئی۔

Tags: Arrestsbreaking newsHuman RightsisraelMiddle EastpalestineRaidssecurity operationsWest BankZakat committee
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.