• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایک ماہ میں مغربی کنارے سے 900 سے زائد فلسطینی بے دخل

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مغربی کنارے سے 900 سے زائد فلسطینی بے دخل کیے گئے، جس سے انسانی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔

جمعہ 06-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
ایک ماہ میں مغربی کنارے سے 900 سے زائد فلسطینی بے دخل
0
SHARES
0
VIEWS

مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی جبری بے دخلی خطرناک حد تک بلند سطح پر جاری ہے جہاں صہیونی دہشت گردوں کے تشدد اور گھروں کی مسماری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ عالمی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ سنہ 2026ء کے آغاز سے اب تک 900 سے زائد فلسطینیوں کو زبردستی اپنے گھروں سے نکال دیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے بتایا کہ بے دخل کیے جانے والے فلسطینیوں کی یہ بڑی تعداد زیادہ تر صہیونی آباد کاروں کے تشدد اور آمد و رفت پر عائد سخت پابندیوں کا نتیجہ ہے خصوصاً گھروں کی مسماری کے ذریعے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران یہ رجحان تشویشناک حد تک تیز ہوا ہے۔

اسٹیفن ڈوجاریک نے ایک پریس بریفنگ میں وضاحت کی کہ اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی ہم آہنگی اوچا نے 20 جنوری سے گذشتہ پیر تک کے عرصے میں 50 سے زائد ایسے حملے دستاویزی شکل میں ریکارڈ کیے ہیں جو صہیونی شرپسندوں نے انجام دیے۔ ان حملوں کے نتیجے میں فلسطینی شہری زخمی ہوئے یا ان کی املاک کو نقصان پہنچا یا دونوں صورتیں سامنے آئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ان واقعات کے بعد نقصانات اور ضروریات کا ابتدائی جائزہ لے رہی ہے تاکہ انسانی امدادی ردعمل کو درست سمت دی جا سکے۔ ساتھ ہی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام فریقین پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کی پابندی کریں خصوصاً شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے حوالے سے۔

یہ انتباہات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اقوام متحدہ قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نافذ سیز فائر معاہدے کے انسانی پروٹوکول کی خلاف ورزیوں پر مسلسل تشویش کا اظہار کر رہی ہے۔ یہ پروٹوکول سنہ 2025ء اکتوبر کی 10 تاریخ سے نافذ العمل ہے اور اس کا تعلق ایندھن انسانی امداد اور ملبہ ہٹانے کے آلات کی فراہمی سے ہے جس میں مسلسل رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔

اسی تناظر میں دوجاریک نے بتایا کہ غزہ میں 18 ہزار 500 سے زائد مریض ایسے ہیں جنہیں فوری طور پر ایسے خصوصی علاج کی ضرورت ہے جو مقامی طور پر دستیاب نہیں۔ انہوں نے عالمی ادارہ صحت اور اس کے شراکت داروں کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بتایا کہ رفح کراسنگ کے ذریعے 8 مریضوں اور 17 تیمارداروں کو مصر منتقل کیا گیا۔

اقوام متحدہ کے ترجمان نے مطالبہ دہرایا کہ مریضوں کو مقبوضہ مغربی کنارے منتقل کرنے کے راستے دوبارہ کھولے جائیں جن میں مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی حصے کے ہسپتال بھی شامل ہیں تاکہ غزہ کے تباہ حال صحت کے نظام پر دباؤ کم کیا جا سکے۔

Tags: ForcedEvictionsgazaHumanRightsIsraeliOccupationOccupiedPalestinePalestinianCrisisPalestinianDisplacementUNReportWestBankConflictWestBankEvictions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.