نابلس کے جنوب میں اسرائیلی فوج کا چھاپہ، مزاحمتی کارکن شہید
قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عقربا میں ایک مکان کا محاصرہ کرنے اور اس میں موجود مزاحمتی کارکن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد عبدالکریم بنی جابر کو شہید کردیا۔
نابلس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی صبح نابلس کے جنوب میں واقع گاؤں عقربا میں ایک مکان کا محاصرہ کرنے اور اس میں موجود مزاحمتی کارکن کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد عبدالکریم بنی جابر کو شہید کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوب میں واقع عقربا گاؤں کے علاقے الدیریہ میں ایک مکان کو گھیرے میں لے لیا اور اندر موجود شخص کو ہتھیار ڈالنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی فوج نے دھمکی دی کہ حکم نہ ماننے کی صورت میں مکان کو مسمار کردیا جائے گا۔
عینی شاہدین کے مطابق مکان میں موجود شخص نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کیا اور اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔
عینی شاہدین نے مزید بتایا کہ قابض فوج نے مکان پر اینرگا راکٹ بھی فائر کیا اور اسے مسمار کرنے کے لیے ایک بلڈوزر بھی موقع پر پہنچایا۔