• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 28 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں شہداء کی تدفین، عوام کی بڑی تعداد شریک

مغربی کنارے کے غیور عوام نے شہید عودہ عواودہ کے جسدِ خاکی کو رام اللہ اور شہید یوسف اشتیہ کے جسدِ خاکی کو نابلس میں پُر الوداع کہا اور انہیں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کیا

جمعہ 24-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
مغربی کنارے میں شہداء کی تدفین، عوام کی بڑی تعداد شریک
0
SHARES
17
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مغربی کنارے کے غیور عوام نے شہید عودہ عواودہ کے جسدِ خاکی کو رام اللہ اور شہید یوسف اشتیہ کے جسدِ خاکی کو نابلس میں پُر الوداع کہا اور انہیں آہوں اور سسکیوں کے درمیان سپردِ خاک کیا۔

رام اللہ کے مشرق میں واقع دیر دبوان نامی بستی میں مقامی شہریوں نے 26 سالہ شہید عودہ عوض عواودہ کا جنازہ اٹھایا جو گذشتہ بدھ کو بستی پر وحشیانہ حملہ کرنے والے غاصب صہیونی آباد کاروں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر جامِ شہادت نوش کر گئے تھے۔

شہید عواودہ کے آخری دیدار اور رقت آمیز الوداع کے وقت ان کے غمزدہ اہل خانہ کے ہمراہ ان کی وہ دو ننھی جڑواں بیٹیاں آیہ اور قمر بھی موجود تھیں جن کی ولادت کا خوشنما منظر اس کائنات نے محض دو ماہ قبل ہی دیکھا تھا۔

نابلس کے قریبی گاؤں تل میں عوام کے ٹھاٹھیں مارتے سمندر نے 15 سالہ ننھے شہید یوسف سامح اشتیہ کے جسدِ خاکی کی آخری رسومات ادا کیں جو آج شہر پر دھاوا بولنے والی قابض اسرائیل کی سفاک افواج کی اندھادھند فائرنگ کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کر گیا تھا۔

شہید کا جنازہ نابلس سپیشلٹی ہسپتال سے نکالا گیا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا شہید کے آبائی گھر پہنچا جہاں آخری دیدار کے بعد نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور انہیں نم آنکھوں کے ساتھ مٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین (معطی) کے جاری کردہ دستاویزی اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں غاصب آباد کاروں کی فائرنگ اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 17 فلسطینی شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں سب سے کم عمر معصوم بچے کی عمر 13 سال جبکہ عمر رسیدہ ترین بزرگ کی عمر 60 سال ریکارڈ کی گئی ہے۔

مغربی کنارے میں صہیونی آباد کاروں کی خونی دہشت گردی براہ راست قابض اسرائیل کی فاشسٹ حکومت کی سرپرستی کا شاخسانہ ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اس الم ناک صورتحال پر اپنے شدید ردعمل میں واضح کیا ہے کہ مغربی کنارے میں غاصب صہیونی آباد کاروں کی مسلح ملیشیاؤں کے ہاتھوں ہونے والے یہ خونی اور دہشت گردانہ جرائم ان کے مجرمانہ ذہن اور بے لگام سفاکیت کا بین ثبوت ہیں جنہیں قابض اسرائیل کی فاشسٹ حکومت کی مکمل اور براہ راست سرپرستی حاصل ہے جو آئے روز ہماری زمین، مقدسات اور نہتے عوام کے خلاف اپنے سفاکانہ جرائم کی شدت میں اضافہ کر رہی ہے۔

تحریک نے اس عزمِ صمیم کا اعادہ کیا ہے کہ ان معصوم شہداء کا مقدس خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ یہ فلسطینی قوم کی پامردی کے لیے ایندھن کا کام کرے گا اور غاصب صہیونی منصوبے کے خلاف جاری فیصلہ کن معرکے کا عنوان رہے گا۔ یہ دشمن اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے نہ تو ہمارے عوام کے آہنی ارادوں کو توڑ سکتا ہے اور نہ ہی انہیں اپنی آبائی سرزمین سے بے دخل کرنے یا ان کے مسلمہ قومی اصولوں پر سودے بازی کرنے میں کامیاب ہو سکے گا کیونکہ ہمارے عظیم عوام قابض اسرائیل کی ہر سفاکیت سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں اور اپنی ہمت و شجاعت سے دشمن کے تمام ناپاک و مکارانہ عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔

حماس نے مغربی کنارے کے غیور عوام سے پُرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس مجرم قابض دشمن کے خلاف تصادم اور مزاحمت کی لہر کو مزید تیز کریں اور دفاع کے تمام ممکنہ اسلوب بروئے کار لاتے ہوئے نشانہ بننے والے علاقوں میں عوامی تحفظ کی کمیٹیوں کے کردار کو فعال بنائیں تاکہ ہمارے عوام غاصب آباد کاروں کے حملوں کا دندان شکن جواب دے سکیں اور دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیں۔

Tags: BurialCommunityConflictFuneralmartyrsMiddle EastOuda AwawdehpalestineWest BankYoussef Shtayyeh
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.