• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 1 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا نیا قانون، بھاری جرمانوں کا فیصلہ

غاصب قابض اسرائیلی حکام نے ایک ایسے نسل پرستانہ مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کا مقصد لاؤڈ سپیکر چلانے کے لیے پیشگی اجازت نامے کا نظام نافذ کر کے مساجد میں اذان دینے پر سخت پابندیاں عائد کرنا ہے۔

پیر 01-06-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا نیا قانون، بھاری جرمانوں کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

الخلیل – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غاصب قابض اسرائیلی حکام نے ایک ایسے نسل پرستانہ مسودہ قانون کی منظوری دی ہے جس کا مقصد لاؤڈ سپیکر چلانے کے لیے پیشگی اجازت نامے کا نظام نافذ کر کے مساجد میں اذان دینے پر سخت پابندیاں عائد کرنا اور قابض پولیس کو نافذ کرنے اور سزا دینے کے وسیع اختیارات دینا ہے۔

انتہا پسند رہنما ایتمار بن گویر کی قیادت میں کام کرنے والی جماعت عوتمسا یہوديت (یہودی طاقت) کے مطابق لاؤڈ سپیکرز کے ذریعے اذان دینے پر پابندی لگانا اس قانون کا بنیادی اصول ہے اور اس کا اجازت نامہ صرف غیر معمولی حالات میں مختلف معیارات کی جانچ پڑتال کے بعد دیا جائے گا، جن میں آواز کا حجم، شور کو کم کرنے کے وسائل، مسجد کا محل وقوع، رہائشی علاقوں سے اس کا قرب اور اس کے ارد گرد موجود باسیوں پر پڑنے والے اثرات شامل ہیں۔

پارٹی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس مسودہ قانون کو ایتمار بن گویر کی حمایت کے ساتھ کنیسٹ کی قومی سکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین تسفیکا فوغل نے پیش کیا ہے، اور اس میں یہ شرط رکھی گئی ہے کہ پیشگی اجازت نامہ حاصل کیے بغیر مساجد میں کسی بھی قسم کے لاؤڈ سپیکر سسٹم کی تنصیب یا اسے چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔

تجویز کردہ متن کے مطابق یہ مسودہ قانون پولیس کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ شرائط کی خلاف ورزی کے شبہ میں مسجد کے ذمہ داروں سے لاؤڈ سپیکر کا استعمال فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرے اور خلاف ورزی جاری رہنے کی صورت میں ساؤنڈ سسٹم کو ضبط کرنے کی کارروائی کرے۔

اس مسودہ قانون میں ایک شق شامل ہے جس کے تحت اجازت نامے کے بغیر ساؤنڈ سسٹم چلانے یا اسے نصب کرنے پر 50 ہزار شیکل تک کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے اور لائسنس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں 10 ہزار شیکل کا جرمانہ الگ سے ہوگا۔

قانون پیش کرنے والوں کے مطابق موجودہ فارمیٹ گذشتہ سالوں کے دوران پیش کیے جانے والے اذان قانون کے مسودوں سے بالکل مختلف ہے جن کی توجہ صرف لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے اوقات کو محدود کرنے پر مرکوز تھی، جبکہ موجودہ مسودہ قانون مستقل لائسنسنگ نظام پر انحصار کرتا ہے اور یہ نفاذ و سزاؤں کے اختیارات کو وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ قانونی ذمہ داری براہِ راست لاؤڈ سپیکر چلانے والے فریق پر عائد کرتا ہے۔

موجودہ منظوری عوتمسا یہوديت پارٹی کی طرف سے اسی اقدام کو پیش کیے جانے کے مہینوں بعد سامنے آئی ہے، جس میں مساجد میں لاؤڈ سپیکر چلانے کے لیے ایک سخت اجازت نامہ نظام نافذ کرنے اور قابض پولیس کو آلات ضبط کرنے اور بھاری مالی جرمانے عائد کرنے کے لیے فوری مداخلت کے اختیارات دینے کی بات کی گئی تھی۔

گذشتہ سالوں کے دوران کنیسٹ میں اس جیسے ملتے جلتے منصوبے اذان قانون کے نام سے پیش کیے گئے تھے لیکن انہیں شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے ان کا قانون سازی کا سفر مکمل نہ ہو سکا۔ جہاں تک موجودہ تجویز کا تعلق ہے تو یہ ایک ایسے وقت میں آئی ہے جب عوتمسا یہوديت پارٹی قومی سکیورٹی کی وزارت اور متعلقہ پارلیمانی کمیٹی پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے، جو اسے حکومتی اتحاد کے اندر اضافی طاقت فراہم کرتا ہے۔

ایتمار بن گویر نے بیان کے مطابق ڈھٹائی سے کہا کہ بہت سی جگہوں پر اذان کا شور ایک ایسا ناقابلِ برداشت شور بن چکا ہے جو زندگی کے معیار اور باسیوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے، اور انہوں نے اس فسطائی منصوبے کو اس مظہر کو ختم کرنے کے لیے اضافی اوزار فراہم کرنے والا قرار دیا۔ اسی طرح فوغل نے اپنے بے بنیاد دعوے میں کہا کہ بلند آواز میں اذان دینا کوئی مذہبی معاملہ نہیں ہے بلکہ یہ عوامی صحت اور زندگی کے معیار سے جڑا ہوا مسئلہ ہے۔

Tags: AdhanHuman RightsisraelMosquespalestineReligious FreedomWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.