• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 1 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں انسانی المیے پر پاپائے روم کی تشویش، امدادی کارروائیوں کا مطالبہ

پاپائے روم نے غزہ کے مظلوم عوام کے لیے فوری انسانی امداد کی اپیل کرتے ہوئے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر انسانیت کا ساتھ دے

جمعہ 26-12-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ میں انسانی المیے پر پاپائے روم کی تشویش، امدادی کارروائیوں کا مطالبہ
0
SHARES
37
VIEWS

روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

ویٹی کن کے پوپ لاون چہاردہم نے غزہ کی پٹی کے عوام کی اذیت ناک حالت ختم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے بالخصوص ان خاندانوں کی فوری مدد پر زور دیا جو شدید سردی اور کٹھن موسمی حالات میں خیموں کے اندر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

کرسمس کے موقع پر جمعرات کے روز اپنے خطاب میں ویٹی کن کے پوپ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی تکالیف پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔

لاون چہاردہم جو امریکہ سے تعلق رکھنے والے ویٹی کن کے پہلے پوپ ہیں نے سوال اٹھایا کہ ہم غزہ کے ان خیموں کے بارے میں کیسے نہ سوچیں جو ہفتوں سے بارش ہواؤں اور شدید سردی کے سامنے بے یار و مددگار کھڑے ہیں۔ ان کے اس بیان میں انسانی بحران کی شدت اور عوام کی مسلسل اذیت کی واضح جھلک نمایاں تھی۔

پوپ کے یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب قابض اسرائیل اور فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے درمیان طے پانے والا سیز فائر معاہدہ گذشتہ اکتوبر میں نافذ العمل ہوا۔ یہ معاہدہ دو برس تک جاری رہنے والی شدید بمباری اور عسکری کارروائیوں کے بعد سامنے آیا تاہم انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ تک پہنچنے والی امداد اب بھی نہایت محدود ہے جبکہ تقریباً پوری آبادی نقل مکانی پر مجبور ہوچکی ہے۔

قابض اسرائیل کی افواج نے سات اکتوبر سنہ 2023ء سے امریکی اور یورپی حمایت کے سائے میں غزہ کی پٹی میں منظم نسل کشی کا ارتکاب کیا۔ اس دوران قتل عام بھوک، مسلط کرنے، وسیع پیمانے پر تباہی جبری بے دخلی اور گرفتاریاں کی گئیں جبکہ عالمی برادری کی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو بھی نظر انداز کیا گیا۔

اس نسل کشی کے نتیجے میں دو لاکھ بیالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں جبکہ لاکھوں شہری بے گھر ہوچکے ہیں۔ بھوک اور قحط نے بھی بے شمار جانیں نگل لیں جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کی بیشتر بستیاں اور علاقے مکمل طور پر تباہ ہوکر نقشے سے مٹ چکے ہیں۔

Tags: gazaGaza CrisisHumanitarian AidInternational AppealMiddle East ConflictOccupied PalestinePalestine NewsPalestinian CiviliansPopeVatican
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.