• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 23 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان کی سفارتی کوشش کامیاب، امریکہ اور ایران کشیدگی میں کمی

ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو مذاکرات کی بنیاد قرار دے دیا گیا۔

بدھ 08-04-2026
in پاکستان, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
پاکستان کی سفارتی کوشش کامیاب، امریکہ اور ایران کشیدگی میں کمی
0
SHARES
22
VIEWS

واشنگٹن (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جاری فوجی کشیدگی میں عارضی کمی کا اعلان کرتے ہوئے دو ہفتوں کے لیے کارروائی معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ ہونے والی گفتگو اور ان کی خصوصی درخواست پر کیا گیا۔ پاکستانی قیادت نے ایران کے خلاف حملے روکنے کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے واضح کیا کہ اس معطلی کا انحصار ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو فوری طور پر مکمل اور محفوظ انداز میں جہاز رانی کے لیے کھولنے پر ہوگا۔

امریکی صدر نے اس اقدام کو دو طرفہ جنگ بندی قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ اپنے فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے بلکہ مقررہ اہداف سے بھی آگے بڑھ چکا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے ساتھ طویل مدتی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کے لیے حتمی پیش رفت کی جائے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کی جانب سے دس نکات پر مشتمل ایک تجویز موصول ہوئی ہے، جسے امریکہ مذاکرات کے لیے ایک قابل عمل بنیاد سمجھتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیشتر متنازعہ امور پر دونوں ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہو چکا ہے، جبکہ دو ہفتوں کی یہ مہلت معاہدے کو حتمی شکل دینے اور اس پر عملدرآمد کے لیے استعمال کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کی اس پیش رفت کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے کے دیرینہ مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنا ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔

Tags: Asim MunirDonald TrumpIran conflictIran negotiationsMiddle East PeacePakistan diplomacyShehbaz SharifStrait of HormuzUS Foreign PolicyUS Iran tensions
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.