• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یونیسیف کا انتباہ: لبنان میں 7 لاکھ سے زائد بچے ذہنی دباؤ کا شکار

لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور تشدد سے 7 لاکھ 70 ہزار بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں صورتحال پر یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا۔

جمعہ 15-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
یونیسیف کا انتباہ: لبنان میں 7 لاکھ سے زائد بچے ذہنی دباؤ کا شکار
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور تشدد سے 7 لاکھ 70 ہزار بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں صورتحال پر یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ لبنان میں جاری تشدد اور نقل مکانی کے باعث 7 لاکھ 70 ہزار شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں، اور ان میں خوف، مایوسی، بے خوابی کی علامت بڑھ رہی ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے نہ صرف تشدد کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے قریبی افراد سے بچھڑنے اور بار بار گھر چھوڑنے کی تکلیف دہ صورت حال سے بھی گزرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات بچوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں اور ان کی نفسیاتی کیفیت مسلسل خراب ہو رہی ہے، جس کے اثرات کئی برس تک باقی رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 17 اپریل 2026 کو اسرائیل اور لبنان میں اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود بچوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے صورت حال کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر ایڈوارڈ بیگبیڈر نے کہا کہ اگر متاثرہ بچوں تک فوری مدد نہ پہنچائی گئی تو اس بحران کے ذہنی اثرات طویل مدت تک ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب تک 23 بچوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 93 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان میں اوسطاً روز تقریباً 14 بچے ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔ 2 مارچ سے اب تک مجموعی طور پر 200 بچوں کی جان جا چکی ہے اور 806 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

Tags: ChildrenHealthHumanitarian CrisisLebanonmental healthMiddle EastPsychological StressReportUNICEFWar Impact
ShareTweetSendSend

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.