• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتباہ، فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیادیں مٹائی جا رہی ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیادیں مٹائی جا رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

بدھ 23-09-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا انتباہ، فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیادیں مٹائی جا رہی ہیں
0
SHARES
3
VIEWS

نیو یارک (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیادیں مٹائی جا رہی ہیں۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر فرانس اور سعودی عرب کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے کیونکہ مستقبل میں ایک فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیادیں بتدریج ختم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل متعدد ممالک نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کیا تھا اور اس اقدام کے ذریعے ان ممالک نے اس بات کو تسلیم کیا کہ 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر امن و سلامتی کے لیے قابلِ عمل راستہ ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس پیش رفت کے باوجود ایک آزاد، جمہوری، مربوط، قابلِ عمل اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ضروری حالات مسلسل ختم کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عالمی عدالت انصاف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا نے اسرائیل کی ایسی پالیسیوں اور اقدامات کا مشاہدہ کیا ہے جو غیر قانونی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی بستیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 کی منظوری کو تقریباً ایک دہائی گزرنے کے باوجود مغربی کنارے بشمول مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی توسیع غیر معمولی حد تک تیزی سے ہو رہی ہے جبکہ آبادکاروں کے تشدد میں بھی تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے مکانات کو منہدم کرنے، بے دخلی، نقل مکانی، زمینوں پر قبضے اور مقدس مقامات کی موجودہ حیثیت میں تبدیلی کے اقدامات نے ایسا ماحول پیدا کر دیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینی خاندان اپنے گھروں اور زمینوں سے محروم ہو رہے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ بیت امقدس کے مشرق میں اسرائیل کے ای ون سیٹلمنٹ منصوبے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے پر پیش رفت ایک مربوط اور قابلِ عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکان کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ غزہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تباہی اور مایوسی میں گھِرے خاندانوں کے لیے بہتر مستقبل کے وعدے اس وقت تک بے معنی ہیں جب تک زمینی صورتحال میں حقیقی تبدیلی نہ آئے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ سے متعلق امن منصوبے پر مکمل عمل درآمد ضروری ہے۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ دو ریاستی حل کی حمایت اب صرف بیانات تک محدود نہیں رہنی چاہیے بلکہ اسے پالیسیوں، فیصلوں اور عملی اقدامات میں بھی نظر آنا چاہیے۔ انہوں نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی بستیوں کی توسیع روکیں، الحاق کی کوششوں کو ناکام بنائیں، فلسطینی اداروں اور ان کی مالی استعداد کی حمایت کریں اور قبضے کے خاتمے اور فلسطینیوں کے حقِ خود ارادیت کے حصول کے لیے ایک قابلِ اعتماد سیاسی عمل کو آگے بڑھائیں۔
انہوں نے کہا کہ مقصد واضح ہے کہ اسرائیل اور فلسطین پر مشتمل دو آزاد، خودمختار اور جمہوری ریاستیں، جو 1967 سے قبل کی سرحدوں کی بنیاد پر محفوظ اور تسلیم شدہ سرحدوں کے اندر ایک دوسرے کے ساتھ امن و سلامتی سے رہیں اور یروشلم دونوں ریاستوں کا دارالحکومت ہو۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس گزشتہ سال اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے دو ریاستی حل کے حوالے سے منعقد کیے گئے سربراہی اجلاس کے ایک سال بعد ہوا ہے۔
برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک نے گزشتہ سال اسی اجلاس کے قریب فلسطین کو تسلیم کیا تھا۔ یہ پیش رفت’’نیویارک ڈیکلریشن‘‘ کی بنیاد پر ہوئی، جو جولائی 2025 میں فرانس اور سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر پیش کیا گیا تھا۔

Tags: InternationalLawIsraeliOccupationMiddleEastpalestinePalestineNewsPalestinianCausePalestinianStateTwoStateSolutionUnitedNationsUNNewsUNSecretaryGeneralwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.