• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی یہودی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیا

سیکرٹری جنرل کا ماننا ہے کہ اسرائیلی بستیاں دو ریاستی حل کے حصول اور ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کی راہ میں اب بھی ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

ہفتہ 18-07-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی یہودی بستیوں کو غیر قانونی قرار دیا
0
SHARES
0
VIEWS

نیو یارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس میں تمام اسرائیلی بستیاں اور ان سے متعلقہ بنیادی ڈھانچہ کسی بھی قانونی جواز سے عاری ہے اور یہ بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

سیکرٹری جنرل کے سرکاری ترجمان اسٹیفن ڈوجاریک نے روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران وضاحت کی کہ گوتریس نے اسرائیلی حکام کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں موجود ’گیوات زئیف‘ بستی کو ’شہر‘ کا درجہ دینے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈوجاریک نے زور دے کر کہا کہ یہ انتظامی درجہ بندی بین الاقوامی قانون کے تحت اس بستی کی قانونی حیثیت کو تبدیل نہیں کرتی، کیونکہ یہ مقبوضہ فلسطینی سرزمین کا حصہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیکرٹری جنرل کا ماننا ہے کہ اسرائیلی بستیاں دو ریاستی حل کے حصول اور ایک منصفانہ، پائیدار اور جامع امن کے قیام کی راہ میں اب بھی ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔

گوتریس نے ایک بار پھر ’اسرائیل‘ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق تمام توسیعی سرگرمیوں اور ان سے متعلقہ اقدامات کو روکے۔

دوجارک نے نشاندہی کی کہ سیکرٹری جنرل کا یہ موقف 19 جولائی سنہ 2024ء کو انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (عالمی عدالتِ انصاف) کی جانب سے جاری کردہ اس مشاورتی رائے پر بھی مبنی ہے جو مقبوضہ فلسطینی سرزمین میں اسرائیلی موجودگی سے متعلق ہے۔

Tags: Antonio GuterresIsraeli SettlementsOccupied PalestinepalestineUN Secretary GeneralUnited Nations
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.