• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 17 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سلفیت کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو آبادکار زخمی، فلسطینی گاؤں یاسوف میں فوجی ناکہ بندی

منگل 17-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
سلفیت کے قریب گاڑی کی ٹکر سے دو آبادکار زخمی، فلسطینی گاؤں یاسوف میں فوجی ناکہ بندی
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں نابلس کے جنوب میں زعترہ چوک کے قریب سلفیت کے مشرق میں واقع یاسوف گاؤں کی اراضی پر قائم غیر قانونی یہودی بستی حفات انطون کے ملحقہ علاقے میں پیر کی شام ایک فلسطینی گاڑی کی ٹکر لگنے سے دو یہودی آباد کار زخمی ہو گئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا کے مطابق اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے بتایا کہ زخمی ہونے والے دونوں افراد کم عمر یہودی آباد کار ہیں اور واقعے کے بعد گاڑی کا ڈرائیور موقع سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔ دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے ایک عسکری ذریعے کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یہ واقعہ یاسوف گاؤں کے مضافات میں یہودی آباد کاروں اور فلسطینی شہریوں کے درمیان ہونے والی شدید جھڑپ کے تناظر میں پیش آیا۔

اس واقعے کے فوری بعد قابض اسرائیلی فوج نے یاسوف گاؤں کا محاصرہ کر لیا اور اس شبے کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر تلاشی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا کہ گاڑی کا ڈرائیور اس گاؤں کے اندر داخل ہو گیا ہے۔

یہ کارروائی مقبوضہ مغربی کنارے میں مزاحمتی سرگرمیوں اور جھڑپوں میں تیزی کے تناظر میں سامنے آئی ہے جہاں فلسطین انفارمیشن سینٹر معطی نے گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 32 مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی ہیں جن کے نتیجے میں قابض صہیونی فورسز اور یہودی آباد کاروں کی صفوں میں دو افراد زخمی ہوئے۔

ریکارڈ کی گئی ان مزاحمتی کارروائیوں میں یہودی آباد کاروں کے حملوں کی مزاحمت کی دو کارروائیاں اور ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے دو واقعات شامل ہیں جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے 28 مختلف مقامات پر قابض صہیونی فوج کے ساتھ جھڑپیں اور سنگ باری کے واقعات پیش آئے۔

Tags: IsraeliArmyIsraeliSettlersMilitarySiegeOccupiedWestBankpalestineSalfitwestbankYasufVillage
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.