(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مظاہرین نے فلسطینی عوام اورصہیونی جیلوں میں قیدزندگی اور موت کی جنگ لڑتے کینسر کے مریض اسیرناصر ابو حمید کی فوری رہائی نہ دینے کے خلاف شدید نعرے لگائےاور جزیرہ النقب کے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے دارالحکومت استنبول میں جنرل یونین آف فلسطین اسٹوڈنٹس اور ترک اسٹوڈنٹس یوتھ موومنٹ نے بڑے پیمانے پر مقبوضہ فلسطین میں بے بس اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مشہور الفتح مسجد کے صحن میں یونیورسٹیوں کے طلباء اور عوام نے احتجاجی مظاہرے کیے۔
مظاہرین نے فلسطینی عوام اورصہیونی جیلوں میں قیدزندگی اور موت کی جنگ لڑتے کینسر کے مریض اسیرناصر ابو حمید کی فوری رہائی نہ دینے کے ساتھ ساتھ جزیرہ النقب میں فلسطینیوں کو بے گھر کرنے کے خلاف شدید نعرے لگائے، ان کے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھے اور بینرز پر ابو حمید کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔
فلسطینی طلباء کی جنرل یونین کے سربراہ انس الجزار نےبتایا کہ یہ مظاہرے اسیر ابو حمید اور قابض ریاست کی جیلوں میں قید تمام قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی ایک وسیع مہم شروع کرنے کے لیے کی گئی ہےجس میں طلباء فلسطینیوں کے منصفانہ مقصد کے حصول کیلیے کام کریں۔