• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 9 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ٹرمپ اور روبیو کے خلاف جنگی جرائم کے شواہد عالمی فوجداری عدالت میں پیش کرنے کا اعلان

پیر 09-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
ٹرمپ اور روبیو کے خلاف جنگی جرائم کے شواہد عالمی فوجداری عدالت میں پیش کرنے کا اعلان
0
SHARES
0
VIEWS

واشنگٹن (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی شہریوں کا ایک وفد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مارکو روبیو کے خلاف فلسطینیوں پر ہولناک مظالم میں سہولت کاری کے الزامات کے شواہد لے کر عالمی فوجداری عدالت پہنچے گا۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ٹیکس دہندگان پر مشتمل وفد 11 نومبر کو نیدرلینڈز کے شہر دی ہیگ پہنچے گا، جہاں ٹرمپ، روبیو اور دیگر امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا جائے گا۔
وفد کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت میں درخواست دائر کر کے ڈونلڈ ٹرمپ اور مارکو روبیو کے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی۔درخواست کے ساتھ غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے حلفیہ بیانات، عینی شاہدین کی گواہیاں، ویڈیوز اور دیگر شواہد بھی جمع کرائے جائیں گے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی فلسطین کے لیے خصوصی نمائندہ فرانسسکا البانیز کی بھی دی ہیگ میں شرکت متوقع ہے۔

فریڈم فلوٹیلا کولیشن کی شریک بانی حویدہ عراف، فلسطینی نژاد امریکی ناول نگار ابوالہوا اور دیگر اہم شخصیات بھی وفد میں شامل ہوسکتی ہیں۔11 نومبر کو دی ہیگ میں امریکی حکام کے خلاف قانونی کارروائی کے مطالبات پر پریس کانفرنس بھی منعقد کی جائے گی۔دوسری جانب فلسطینی صدارتی دفتر نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال اسرائیلی جارحیت اور مسلسل محاصرے کے باعث پیدا ہوئی ہے۔فلسطینی صدر محمود عباس کے مطابق اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرارداد اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ امن بورڈ اور اس کے سربراہ نکولائی ملاڈینوف بھی اسرائیلی مظالم رکوانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

Tags: #WarCrimesCriminalEvidenceDonaldTrumpICCInternationalCriminalCourtInternationalLawMarcoRubio
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.