• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 21 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ٹرمپ کا حتمی فیصلہ؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں "فیصلہ کرنے کی صورتحال" میں ہیں اور مستقبل قریب میں "بہت بڑے واقعات" رونما ہونے والے ہیں۔

پیر 21-09-2026
in خاص خبریں, مقالا جات
0
ٹرمپ کا حتمی فیصلہ؟
0
SHARES
0
VIEWS

تحریر: مھدی النک

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایران کے بارے میں "فیصلہ کرنے کی صورتحال” میں ہیں اور مستقبل قریب میں "بہت بڑے واقعات” رونما ہونے والے ہیں۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے میز پر موجود تین آپشنز "ایران کو مٹا دینا، اسے چھوڑ دینا، تاکہ وہ اپنی معیشت میں سڑتا رہے، یا کسی معاہدے تک پہنچنا” قرار دیئے ہیں۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

ایران کے بارے میں ٹرمپ کے تین آپشنز
ٹرمپ نے اس ٹیلی فونک انٹرویو میں ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے مستقبل کے بارے میں دھمکی آمیز لہجہ اپنایا ہے۔ امریکی صدر نے اس کے بعد ایک براہِ راست سوال اٹھاتے ہوئے کہا: "میرا سوال یہ ہے کہ میں کب اور آیا پورے ایران کو دھماکے سے اڑا دوں گا یا نہیں اور بہتر یہ ہے کہ وہ اپنا رویہ بہتر کریں۔” یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب گذشتہ چند ہفتوں کے دوران امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے آمادگی
ٹرمپ نے گفتگو کے ایک اور حصے میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "میں اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہوں۔”

تہران میں مذاکراتی فریق تلاش کرنے کا مسئلہ
امریکی صدر نے انٹرویو کے ایک اور حصے میں تہران کے ساتھ مذاکرات میں درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "کچھ ایرانی عہدیدار چھپ جاتے ہیں اور ایسے لوگوں کو تلاش کرنا ممکن نہیں، جو معاہدہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔” ان کے اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن کو ایرانی مذاکراتی فریق اور اس کے پاس موجود اختیارات کے حوالے سے ابہام کا سامنا ہے۔

حوثیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ
ٹرمپ نے خطے کی سکیورٹی کی صورتحال اور واشنگٹن کے حوثیوں کے ساتھ رابطوں کے بارے میں بھی کہا ہے کہ "امریکہ حوثیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ ہمارے خلاف جنگ نہیں کریں گے۔” خطے میں امریکی شہریوں کے لیے جاری کردہ سکیورٹی انتباہات کے بارے میں ٹرمپ نے کہا: "اس ہفتے مشرقِ وسطیٰ میں دیگر ہفتوں کے مقابلے میں کوئی فرق نہیں ہے، باوجود اس کے کہ پورے خطے میں ہمارے شہریوں کے لیے انتباہات جاری کیے گئے ہیں۔” ٹرمپ کے یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں، جب ایران کے ساتھ جنگ کو چھ ماہ سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے اور نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل اس جنگ کے اقتصادی اور سیاسی اخراجات امریکہ میں ایک متنازع موضوع بن چکے ہیں۔

اسی دوران بحیرۂ احمر اور یمن میں ہونے والی پیش رفت نے بھی کشیدگی کا ایک نیا محاذ پیدا کر دیا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے تین آپشنز پیش کیے جانے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس معاملے میں فیصلہ سازی کا اختیار اپنے ہاتھ میں رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، ایرانی صدر سے ملاقات کے لیے ان کی آمادگی موجودہ تعطل سے نکلنے کے لیے ممکنہ سفارتی راستے کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

Tags: DonaldTrumpGlobalPoliticsInternationalAffairsPoliticalDecisionPoliticstrumpTrumpDecisionUSPolicyUSPoliticsWhiteHouse
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.