• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 30 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ: زیتون محلے پر اسرائیلی بمباری، 3 فلسطینی شہید

آج پیر کی فجر کو شہرِ غزہ کے جنوب مشرقی علاقے پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں

پیر 30-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ: زیتون محلے پر اسرائیلی بمباری، 3 فلسطینی شہید
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آج پیر کی فجر کو شہرِ غزہ کے جنوب مشرقی علاقے پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شہرِ غزہ کے جنوبی محلے زیتون میں الشافعی مسجد کے قریب قابض اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شہریوں کے ایک گروہ کو نشانہ بنائے جانے کے بعد 3 شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جنوبی غزہ کے محلے زیتون میں الشافعی مسجد کے گردونواح میں ہونے والی بمباری میں احمد عویضہ اور حسن الملح نامی شہری شہید اور دیگر کئی زخمی ہوئے ہیں، جو غاصب صہیونی دشمن کی جاری سفاکیت کا شکار بنے۔

گذشتہ اتوار کی فجر کو بھی خان یونس کے علاقے مواصی کے جنوب مغرب میں بئر 19 کے گردونواح میں موجود شہریوں پر قابض اسرائیل نے تقریباً 10 منٹ کے وقفے سے دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں 8 شہری شہید ہو گئے تھے۔

اسی طرح خان یونس میں ہی صلاح الدین روڈ پر قابض اسرائیل کی گولی باری کے نتیجے میں ایک معصوم بچہ بھی شہید ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق سنہ 2025 اکتوبر 11 سے سیز فائر کے نفاذ کے بعد سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 704 تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ 1013 افراد زخمی ہوئے جبکہ 756 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ سات اکتوبرسنہ 2023 جنگ کے آغاز سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 72,580 ہو چکی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد 172,013 تک جا پہنچی ہے، جو غاصب صہیونی دشمن ریاست کی طرف سے فلسطینیوں کی نسل کشی کو مکمل طور پر اجاگر کرتی ہے۔

Tags: Civilian CasualtiesgazaGaza bombingIsraeli aggressionIsraeli airstrikeIsraeli AttacksPalestine NewsPalestinian MartyrsWest Bank and GazaZaytoun neighborhood
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.