• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 21 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی عوام نے مسجد اقصیٰ میں رمضان کے پہلے جمعہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی

ہزاروں فلسطینی شہریوں نے رکاوٹوں اور قابض اسرائیلی اقدامات کے باوجود مسجدِ اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

جمعہ 20-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
فلسطینی عوام نے مسجد اقصیٰ میں رمضان کے پہلے جمعہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی
0
SHARES
13
VIEWS

مقبوضہِ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے عائد کردہ سخت ترین پابندیوں کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجدِ اقصی مبارک اور اس کے صحنوں میں ماہِ رمضان کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کی۔

قابض افواج نے صبح کے اوقات سے ہی مقبوضہ بیت المقدس کے گرد ونواح میں قائم فوجی چوکیاں اور ناکے لگا کر نمازیوں کی آمد پر سخت پہرے بٹھا دیے تھے اور قدیم شہر کے اطراف سمیت مسجد کے دروازوں پر لوہے کی رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

قابض افواج جمعہ بازار کے راستے پر بھی تعینات رہی اور مسجدِ اقصی جانے والے مقامی لوگوں کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کیں جبکہ باب الساہرہ پر مسجد آنے والے نوجوانوں کو روک کر ان کی تلاشی لی گئی۔

نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے دوران ہی مسلح آباد کاروں نے مسجدِ اقصی کے گرد ونواح میں واقع باب الاسباط کے سامنے ‘الغالی’ نامی میدان پر دھاوا بول کر اشتعال انگیزی کی۔

اسی تناظر میں آج صبح مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں کے مختلف قصبوں سے بسوں کے قافلے مسجدِ اقصی کی جانب روانہ ہوئے تاکہ وہاں نمازیں ادا کی جائیں ۔ یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ مسلمان مسجدِ اقصی تک رسائی کے اپنے حق پر قائم ہیں اور اسے قابض دشمن اور آباد کاروں کے حملوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Tags: AlAqsaMosqueFridayPrayergazaIslamicWorshipIsraeliObstructionjerusalemPalestinianCiviliansPalestinianFaithRamadanPrayerwestbank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.