• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 13 فروری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سخت پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں جمعہ کا اجتماع

قابض اسرائیل نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے راستے محدود کر دیے اور سخت سیکیورٹی اقدامات نافذ کیے۔

جمعہ 13-02-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم
0
سخت پابندیوں کے باوجود فلسطینیوں کا مسجد اقصیٰ میں جمعہ کا اجتماع
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج کی کڑی پابندیوں، گرفتاریوں اور مسجد اقصیٰ سے بے دخلی کی مسلسل پالیسی کے باوجود دسیوں ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ المبارک میں نماز جمعہ ادا کی اور قبلہ اول سے اپنی والہانہ عقیدت اور وابستگی کا عملی ثبوت پیش کیا۔

مقبوضہ بیت المقدس میں قائم محکمہ اسلامی اوقاف نے بتایا کہ دسیوں ہزار نمازیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی جبکہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے کے شہداء کی ارواح کے ایصال ثواب کے لیے غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

یہ روح پرور منظر ایسے وقت میں دیکھنے کو ملا جب قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ بیت المقدس شہر کا محاصرہ کر رکھا تھا۔ قدیم بلدہ اور مسجد اقصیٰ کے اطراف فوجی اور آہنی رکاوٹیں کھڑی کی گئیں جبکہ شہر کی گلیوں اور محلوں میں بڑی تعداد میں فوجی دستے تعینات رہے تاکہ فلسطینیوں کی آمد کو روکا جا سکے۔

قابض افواج نے درجنوں نمازیوں کو، بالخصوص نوجوانوں کو، روک کر ان کے شناختی کارڈ ضبط کیے، جانچ پڑتال کی اور متعدد افراد کو مسجد اقصیٰ پہنچنے سے روک دیا تاکہ وہ نماز جمعہ کی سعادت حاصل نہ کر سکیں۔

قابض فوج نے باب السلسلہ کے قریب اسیرِ محرر عماد العباسی کو گرفتار کر لیا جبکہ باب المغاربہ جو قدیم بلدہ کے دروازوں میں سے ایک ہے وہاں ایک نوجوان کو حراست میں لے کر جسمانی تلاشی لی گئی۔

اسی دوران قابض اہلکاروں نے سماجی کارکن محمد ابو الحمص پر بھی اس وقت حملہ کیا جب وہ باب الاسباط کے قریب طریق المجاہدین میں نماز جمعہ ادا کر رہے تھے۔ انہیں مسجد اقصیٰ میں داخلے سے پہلے ہی روک دیا گیا تھا اور بعد ازاں قدیم بلدہ سے زبردستی نکال دیا گیا۔

مسجد اقصیٰ کے خطیب اور مفتی شیخ محمد حسین نے اپنے خطبہ جمعہ میں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ماہِ رمضان المبارک اور سال کے دیگر ایام میں بھی مسجد اقصیٰ کی جانب شدّ رحال جاری رکھیں اور قبلہ اول سے اپنے تعلق کو ہر قیمت پر مضبوط بنائے رکھیں۔

Tags: AlAqsaFridayPrayergazaHumanRightsIsraeliRestrictionsjerusalempalestinePalestinianPrayerwestbankWorship
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.