• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 24 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی دباؤ میں اضافہ، 10 ممالک کا لبنان میں جنگ بندی کا فوری مطالبہ

کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر 6 ممالک نے لبنان میں جاری جھڑپوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے

بدھ 15-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
عالمی دباؤ میں اضافہ، 10 ممالک کا لبنان میں جنگ بندی کا فوری مطالبہ
0
SHARES
4
VIEWS

واشنگٹن (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) کینیڈا، برطانیہ، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر 6 ممالک نے لبنان میں جاری جھڑپوں کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن دستوں کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی شدید مذمت کی ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشترکہ بیان میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، کولمبیا، انڈونیشیا، جاپان، اردن، سیرالیون، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ نے کہا کہ انہیں لبنان میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال اور بے گھر ہونے والے افراد کے بحران پر گہری تشویش ہے۔

یہ بیان گزشتہ ماہ تین انڈونیشین امن اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایک اہلکار اسرائیلی ٹینک کے گولے سے جبکہ دو ایک دیسی ساختہ بم (IED) کے ذریعے ہلاک ہوئے، جس کا شبہ حزب اللہ پر ظاہر کیا گیا ہے۔

اسرائیل نے 2 مارچ کو حزب اللہ کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد لبنان پر فضائی حملوں میں شدت پیدا کی، جو امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے چند دن بعد شروع ہوئے تھے۔ بعد ازاں اسرائیل نے جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی بھی وسیع کر دی، جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد کو اپنے گھروں سے نقل مکانی کرنا پڑی۔

لبنانی حکام کے مطابق مارچ سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 2 ہزار سے زائد افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 12 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Tags: 10 countriesdiplomatic effortsglobal pressureHumanitarian Crisisinternational statementLebanon ceasefireMiddle East Conflictpeace callregional stabilitywar in Lebanon
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.