• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 19 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شام میں فلسطینی اسیران کی سزائے موت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے

شام کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد نے فلسطینی اسیران کے لیے سزائے موت کے قانون کیخلاف احتجاج کیا۔

جمعرات 02-04-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
شام میں فلسطینی اسیران کی سزائے موت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے
0
SHARES
4
VIEWS

دمشق – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) شام کے دارالحکومت دمشق اور کئی دیگر شامی شہروں میں قابض اسرائیل کی نام نہاد پارلیمنٹ کنیست کی جانب سے حال ہی میں منظور کیے گئے فلسطینی اسیران کی سزائے موت کے کالے قانون کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین کے دفتر کے سامنے جمع ہوئے جہاں انہوں نے عربی، عبرانی اور انگریزی زبانوں میں لکھے ہوئے کتبے اٹھا رکھے تھے۔ ان بینرز پر اس ظالمانہ قانون کی منسوخی اور فلسطینی شہریوں کے خلاف قابض اسرائیل کی سفاکیت کو فوری طور پر روکنے کے مطالبات درج تھے۔

احتجاج کرنے والوں نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس انسانیت سوز قانون کو ختم کرانے اور بے گناہ فلسطینی اسیران کو پھانسی کے پھندے سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو قابض اسرائیل کی پارلیمنٹ نے ایک انتہائی متنازعہ قانون کی منظوری دی ہے جس میں فلسطینی اسیران کو سزائے موت دینے کی اجازت دی گئی ہے۔ غاصب صہیونی ریاست کے اس اقدام نے پوری دنیا میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے اور اسے فلسطینیوں کی نسل کشی کی ایک منظم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Tags: AntiIsraelDamascusDeathPenaltyHumanRightsPalestinianPrisonersPalestinianRightsProtestSyriaProtests
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.