• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 12 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسٹاک ہوم میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

اتوار 12-07-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اسٹاک ہوم میں غزہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف بڑا احتجاجی مظاہرہ
0
SHARES
0
VIEWS

اسٹاک ہوم – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین سول سوسائٹی کی کئی تنظیموں کی دعوت پر ’اوڈین پلان‘ اسکوائر پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرے کے دوران شرکاء نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور بغیر کسی پابندی کے انسانی امداد داخل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

’یورپی یہودی برائے منصفانہ امن‘ تنظیم کے سربراہ اور یہودی نژاد سویڈش کارکن درور فیلر نے کہا کہ شرکاء فلسطینیوں کے حقوق، انصاف اور مساوات کے دفاع کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

فیلر نے ’انادولو‘ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ صرف لڑائی بندی کا نہیں بلکہ ایک ’منصفانہ امن‘ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”جو امن انصاف پر مبنی نہ ہو وہ حقیقی امن نہیں، بلکہ وہ ایک اور جنگ کی راہ ہموار کرتا ہے“۔ انہوں نے عالمی برادری پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں ہونے والی خلاف ورزیوں سے آنکھیں چرائے ہوئے ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ تین برسوں میں مغربی کنارے میں نسل کشی اور نسلی تطہیر، غزہ کی تباہی اور بچوں، شہریوں اور بزرگوں کے قتل عام کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

Tags: anti war protestGaza NewsGaza solidarityMiddle East ConflictPalestine SupportStockholm protestSweden news
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.