• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 15 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی پرچم لہرانے پر تنازع، ہسپانوی حکومت کی لامین یامال کی حمایت

ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فٹ بال کلب بارسلونہ کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال کے اس اقدام کا دفاع کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے ہسپانوی لیگ ٹائٹل جیتنے کے جشن کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا تھا۔

جمعرات 14-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
سپین: غزہ میں نسل کشی کی تحقیقات کرنے والے محققین کو تحفظ دیا جائے
0
SHARES
1
VIEWS

بارسلونا – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فٹ بال کلب بارسلونہ کے اسٹار کھلاڑی لامین یامال کے اس اقدام کا دفاع کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے ہسپانوی لیگ ٹائٹل جیتنے کے جشن کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا تھا۔

سانچیز نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اس واقعے سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب میں کہا کہ اسپین نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے۔

انہوں نے اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا کہ ان کا ملک غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی حکام کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کی مذمت کر چکا ہے۔

پیڈرو سانچیز کے یہ بیانات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب غزہ کی پٹی پر مسلسل جاری اسرائیلی جارحیت کے تناظر میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے والی عوامی اور کھیلوں کی شخصیات کے موقف پر بحث و مباحثہ شدت اختیار کر گیا ہے۔

18 سالہ لامین یامال نے گذشتہ اتوار کو اپنی ٹیم کے جشن کے دوران سب کی توجہ اس وقت اپنی جانب مبذول کر لی تھی جب کاتالونیہ کی سڑکوں پر نکالی گئی کھلی بس کی پریڈ میں وہ فلسطین کا جھنڈا لہراتے ہوئے نظر آئے۔ اس منظر کو سوشل میڈیا اور شائقین کے درمیان وسیع پیمانے پر پذیرائی ملی۔

یہ جشن بارسلونہ کی ریال میڈرڈ کے خلاف دو صفر سے فتح کے بعد منایا جا رہا تھا۔

کھلاڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی فلسطین کا جھنڈا تھامے ہوئے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر تعریف و تحسین کی گئی۔

لامین یامال عالمی فٹ بال کے ابھرتے ہوئے بہترین ٹیلنٹ میں شمار کیے جاتے ہیں اور وہ پہلے بھی کئی بار انسانی ہمدردی کے مسائل پر اپنی حمایت کا اظہار کر چکے ہیں۔

اپریل سنہ 2023ء میں برشلونہ کی فرسٹ ٹیم میں شمولیت کے بعد سے یہ کھلاڑی اب تک تین ہسپانوی لیگ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

کلب کی تاریخ میں اس سے قبل کسی کھلاڑی نے اتنی کم عمری میں یہ کارنامہ انجام نہیں دیا، جس سے لاماسیا اکیڈمی سے فارغ التحصیل یہ کھلاڑی مسلسل نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔

Tags: BarcelonaFootballLa LigaLamine YamalPalestine FlagPoliticsPrime MinisterSpainSportsViral Moment
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.