• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 28 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان میں بمباری، تین شہری شہید

جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں جمعرات کی شام قابض اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں تین لبنانی شہری جام شہادت نوش کر گئے

جمعہ 24-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں بمباری، تین شہری شہید
0
SHARES
10
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی لبنان کے شہر نبطیہ میں جمعرات کی شام قابض اسرائیل کے ایک ڈرون حملے میں تین لبنانی شہری جام شہادت نوش کر گئے، جبکہ قابض دشمن کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

لبنانی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ ضلع نبطیہ کے قصبے شوکین کی شاہراہ پر ایک کار کو نشانہ بنانے والے قابض اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد 3 شہریوں کی میتیں نکال لی گئی ہیں۔

وزارت کے مطابق ملک کے جنوب میں واقع ضلع بنت جبیل کے قصبے یاطر پر قابض اسرائیل کی گولہ باری کے نتیجے میں دو شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ 17 اپریل سنہ 2026ء کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 10 روزہ قابل تجدید جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، تاہم قابض اسرائیل جنوبی لبنان میں بمباری، نشانہ بنا کر قتل کرنے اور گھروں کو تباہ کرنے کی کارروائیوں کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر اس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق جنگ بندی سے قبل قابض اسرائیل نے 2 مارچ سنہ 2026ء سے لبنان پر ایک وحشیانہ جارحیت مسلط کی تھی جس کے نتیجے میں 2475 شہری شہید اور 7696 زخمی ہوئے، جبکہ دس لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

قابض اسرائیل جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر قابض ہے، جن میں سے بعض دہائیوں سے اس کے قبضے میں ہیں جبکہ کچھ اکتوبر سنہ 2023ء اور نومبر سنہ 2024ء کے درمیان ہونے والی گذشتہ جنگ سے اس کے قبضے میں آئے ہیں۔ موجودہ جارحیت کے دوران قابض دشمن جنوبی سرحدوں کے اندر تقریباً 10 کلومیٹر تک دراندازی کر چکا ہے۔

Tags: breaking newsCivilian CasualtiesConflictHumanitarian CrisisisraelLebanonMiddle EastSecuritySouthern LebanonWar Impact
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.