• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 30 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید

۔ یہ سفاکانہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی نازک جنگ بندی کے خاتمے کے بڑھتے ہوئے خطرات کے سائے میں اسرائیلی فوجی جارحیت میں تیزی آئی ہے

جمعرات 30-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری، ایک ہی خاندان کے 5 افراد شہید
0
SHARES
0
VIEWS

بیروت – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنوبی لبنان کے قصبے جبشیت پر قابض اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جام شہادت نوش کر گئے ہیں۔ یہ سفاکانہ کارروائی ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں ہونے والی نازک جنگ بندی کے خاتمے کے بڑھتے ہوئے خطرات کے سائے میں اسرائیلی فوجی جارحیت میں تیزی آئی ہے اور قابض اسرائیل و حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں پر اپنی بمباری تیز کر دی ہے جس میں فوجی ٹھکانوں کے ساتھ ساتھ رہائشی علاقوں کو بھی دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے سرحدی علاقوں کے اندر گھس آنے والی قابض اسرائیلی فوج اور اس کی گاڑیوں کو نشانہ بنا کر جواب دیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک اسرائیلی بستیوں کی جانب میزائل حملے نہیں کیے گئے۔

قابض اسرائیل کے وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے جنوبی لبنان میں نام نہاد "یلو لائن” تک فوجی انفراسٹرکچر کو تباہ کرنے کی ہدایات جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جو کہ فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا واضح اشارہ ہے۔

میدانی صورتحال کے حوالے سے لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے فضائی حملوں نے مرجعیون کے علاقے میں واقع شہر الخیام کو نشانہ بنایا جبکہ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے قصبے الناقورہ میں دھماکے بھی کیے۔

ایک اور پیش رفت میں قابض اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان میں ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک فوجی کے معمولی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صہیونی فوج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ تین ایسے افراد کو ختم کر دیا ہے جو ان کے بقول فائرنگ کی کارروائیوں کو تقویت دینے کی کوشش کر رہے تھے۔

قابض اسرائیل کی غارت گری نے لبنانی شہری دفاع کے عملے کو بھی نہ بخشا جس کے نتیجے میں صور کے علاقے مجدل زون میں ایک منہدم عمارت کے ملبے تلے دبے زخمیوں کو نکالنے کی کوشش کے دوران شہری دفاع کے تین اہلکار شہید ہو گئے۔

اس کے برعکس قابض اسرائیل کی فوج نے ایک ڈرون حملے میں بلڈوزر کے ڈرائیور کی ہلاکت اور اس کے بیٹے کے زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے جو حزب اللہ کی جانب سے اس وقت کیا گیا جب وہ علاقے میں انہدامی کارروائیوں میں مصروف تھے۔

حزب اللہ نے بھی جنوبی لبنان کے قصبے القنطرہ میں قابض اسرائیل کے دو میرکاوا ٹینکوں کو خودکش ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ نشانہ ٹھیک جگہ پر لگا ہے۔

مزید برآں حزب اللہ نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ روز منگل کو اسی قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے اجتماع کو راکٹوں کے ذریعے نشانہ بنایا تھا۔

سیاسی محاذ پر لبنانی صدر جوزف عون اور وزیر اعظم نواف سلام نے شہری دفاع کے عملے کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نواف سلام نے اسے ایک نیا جنگی جرم قرار دیا ہے کیونکہ ملک کے جنوب میں کشیدگی اور تصادم کا دائرہ مسلسل پھیلتا جا رہا ہے۔

Tags: Airstrikesbreaking newsCivilian CasualtiesConflictFamilyisraelLebanonMiddle EastSouthern LebanonWar
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.