• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 20 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری، 6 افراد شہید

جنگ بندی کی مسلسل صیہونی خلاف ورزیوں کے درمیان جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں چھ افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

بدھ 20-05-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان پر اسرائیلی بمباری، 6 افراد شہید
0
SHARES
0
VIEWS

جنوبی لبنان – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) جنگ بندی کی مسلسل صیہونی خلاف ورزیوں کے درمیان جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کے فضائی حملوں کے نتیجے میں چھ افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

لبنانی نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیل نے کفر صیر قصبے (النببطیہ ضلع) میں ایک نئی لرزہ خیز سفاکیت کا ارتکاب کیا ہے، جہاں اس کے جنگی طیاروں نے المحفرہ محلے میں رہنے والے شہری ابو نزيه قمیحہ کے گھر پر بمباری کر کے چار افراد کو شہید اور دو کو زخمی کر دیا۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ اس وحشیانہ فضائی حملے کے نتیجے میں علی نزيه قمیحہ، ان کی والدہ صفیہ بدر الدین، ان کی پھپھی نزیہہ حمزہ قمیحہ اور احمد سبلینی شہید ہو گئے، جبکہ احمد کی والدہ سہام حمزہ قمیحہ اور ان کے بھائی نزیہہ حمزہ قمیحہ (مکان کے مالک) زخمی ہو گئے۔

ایجنسی نے اس سے قبل منگل کو بتایا تھا کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون طیارے نے بنت جبیل ضلع کے قصبے فرون میں ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید ہو گیا، اس کارروائی کے ساتھ ہی دشمن کے جنگی طیاروں نے قصبے پر بمباری کی، جبکہ قابض افواج کے جنگی طیاروں نے بنت جبیل ضلع کے ہی کفرا قصبے پر بھی شدید فضائی حملہ کیا۔

ایک اور اندوہناک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے ایجنسی نے بتایا کہ شہری ناصر ابراہیم نصر صبح کے وقت حاروف بلدیہ کی ایک گاڑی پر دشمن کے ڈرون حملے میں لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ایجنسی نے مزید بتایا کہ شہید نصر اور حاروف بلدیہ کے رکن جعفر الشامی حاروف میں استقامت کے ساتھ ڈٹے ہوئے مقامی لوگوں میں روٹی تقسیم کرنے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران ان پر حملہ ہوا، اس حملے میں الشامی بھی زخمی ہوئے تاہم ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

ایجنسی نے اس سے قبل منگل کی صبح رپورٹ کیا تھا کہ قابض اسرائیل کے ایک ڈرون نے صبح سویرے حاروف بلدیہ کی عمارت کے پاس کھڑی ایک گاڑی پر میزائل داغا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس مکارانہ حملے کے نتیجے میں بلدیہ کے ایک رکن زخمی ہوئے جن کی حالت اب مستحکم بتائی جاتی ہے، جبکہ ایک اور شہری شدید زخمی ہوا، یہ دونوں افراد اس وقت نشانہ بنے جب وہ قصبے کے مظلوم لوگوں میں روٹی تقسیم کرنے کی تیاری کر رہے تھے۔

مزید برآں قابض اسرائیل کے جنگی طیاروں نے صور ضلع کے شہابیہ قصبے پر بمباری کی اور جنوبی علاقے جزین میں واقع ریحان کی پہاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا۔

گذشتہ رات قابض اسرائیل کے طیاروں نے کفرا قصبے اور بنت جبیل ضلع میں واقع کفر دونین قصبے کے مضافات پر غارت گری کی، اس کے علاوہ کفرا قصبے کی شاہراہ پر واقع ایک رہائشی مکان کو بھی نشانہ بنایا۔

اسی ذریعے کے مطابق مرجعیون ضلع کے عریض دبین علاقے پر بھی قابض اسرائیل کی جانب سے شدید توپ خانے سے گولہ باری کی گئی۔

اسی تناظر میں لبنانی ایجنسی نے بتایا کہ منگل کے روز علی الصبح قابض اسرائیل کے طیاروں نے صور شہر کے قریبی علاقے المعشوق میں الوحدہ یونیورسٹی کے جوار میں ایک مقام پر دو میزائل داغے، غاصب دشمن نے اس جگہ کو نشانہ بنانے سے قبل اسے خالی کرنے کا انتباہ جاری کیا تھا۔

یہ تمام ہولناک حملے غاصب صیہونی دشمن کی جانب سے اس جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کا حصہ ہیں جو سترہ اپریل سنہ 2026ء کو نافذ العمل ہوئی تھی اور گذشتہ جمعہ کو اس میں پینتالیس روز کی توسیع کی گئی تھی تاکہ یہ یکم جولائی سنہ 2026ء تک برقرار رہ سکے۔

یاد رہے کہ دو مارچ سنہ 2026ء سے قابض اسرائیل نے لبنان پر ایک وسیع اور ہولناک جارحیت شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں گذشتہ پیر تک سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3020 افراد شہید اور 9273 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ دس لاکھ سے زائد مجبور فلسطینیوں اور لبنانیوں کو اپنے گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

Tags: Airstrikesbreaking newsCasualtiesConflictisraelLebanonMiddle EastpalestineSecuritySouthern Lebanon
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.