• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 25 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنوبی لبنان میں شہری املاک کے نقصان پر انسانی حقوق تنظیم کی تشویش

جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی فوج شہریوں کی املاک کو منظم طریقے سے لوٹ رہی ہیں۔ ان کارروائیوں میں گھروں میں گھس کر نقدی اور قیمتی اشیاء کی چوری شامل ہے

ہفتہ 25-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جنوبی لبنان میں شہری املاک کے نقصان پر انسانی حقوق تنظیم کی تشویش
0
SHARES
0
VIEWS

جنوبی لبنان – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر نے ایسی دستاویزی شہادتیں بے نقاب کی ہیں جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جنوبی لبنان میں قابض اسرائیلی فوج شہریوں کی املاک کو منظم طریقے سے لوٹ رہی ہیں۔ ان کارروائیوں میں گھروں میں گھس کر نقدی اور قیمتی اشیاء کی چوری شامل ہے جو کہ بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

مانیٹر نے واضح کیا کہ یہ سفاکانہ سرگرمیاں محض انفرادی واقعات تک محدود نہیں ہیں بلکہ فوجی قیادت کے علم میں ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر دہرائے جا رہے ہیں۔ احتساب کے مکمل فقدان کے باعث یہ لوٹ مار فوجی کارروائیوں کے دوران ایک منظم اور مستقل رویے کی شکل اختیار کر چکی ہے جو قابض دشمن کی اخلاقی گراوٹ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ یہ شہادتیں ان میڈیا رپورٹس کی بھی تصدیق کرتی ہیں جن میں عبرانی اخبار ہارٹز کی رپورٹ بھی شامل ہے کہ قابض اسرائیل کے فوجی اعلانیہ طور پر فوجی گاڑیوں کے ذریعے شہریوں کا لوٹا ہوا سامان منتقل کر رہے ہیں جو کہ سزا سے مکمل آزادی کے ایک شرمناک ماحول کی عکاسی کرتا ہے۔

انسانی حقوق کے مانیٹر نے ان شہریوں کے بیانات بھی نقل کیے ہیں جن کے گھروں میں زبردستی گھس کر سونا اور دیگر ذاتی قیمتی اشیاء لوٹ لی گئیں۔ یہ لوٹ مار ایک ایسے وقت میں کی گئی جب ان گھروں کو جزوی طور پر تباہ کیا گیا اور وہاں کے مکینوں کو جبری طور پر نقل مکانی پر مجبور کیا گیا۔

مانیٹر نے بتایا کہ لوٹ مار کا یہ انداز اس سے قبل غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں بھی دستاویزی طور پر ریکارڈ کیا جا چکا ہے جہاں چھاپہ مار کارروائیوں یا فوجی ناکوں پر شہریوں کی املاک چوری کی جاتی تھیں اور بسا اوقات یہ لوٹ مار طاقت کے وحشیانہ استعمال یا قتل کی دھمکی دے کر کی جاتی تھی۔

انسانی حقوق کے ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ چوتھے جنیوا کنونشن اور روم سٹیٹیوٹ کے تحت املاک کی لوٹ مار بین الاقوامی سطح پر ممنوع ہے اور یہ ایک واضح جنگی جرم ہے۔ ادارے نے مطالبہ کیا کہ ان جرائم کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کرائی جائیں اور اس غاصبانہ عمل میں ملوث ذمہ داروں کا کڑا احتساب کیا جائے۔

مانیٹر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی فوجداری عدالت کو ان جرائم کی سماعت کا موقع فراہم کرے، عالمی دائرہ اختیار کو فعال کیا جائے اور قابض اسرائیل پر بین الاقوامی پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھ ہر قسم کا فوجی تعاون فوری طور پر بند کیا جائے تاکہ سزا سے بچنے کے صہیونی سلسلے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Tags: AccountabilityCivilian PropertyConflictHuman RightsInternational LawLebanonMiddle EastRights OrganizationsSouthern LebanonWar Crimes
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.