• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 14 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شیخ صبری کا مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کے تدریجی منصوبے سے خبردار

القدس کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے مسلسل دورے اور خلاف ورزیاں مقدس مقام پر اسرائیل کی جانب سے بتدریج ’’کنٹرول اور خودمختاری‘‘ مسلط کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

پیر 14-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
شیخ صبری کا مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کے تدریجی منصوبے سے خبردار
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) القدس کی سپریم اسلامی کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی آبادکاروں کے مسلسل دورے اور خلاف ورزیاں مقدس مقام پر اسرائیل کی جانب سے بتدریج ’’کنٹرول اور خودمختاری‘‘ مسلط کرنے کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کی روزانہ بے حرمتی کا مقصد مسجد کے موجودہ تاریخی و قانونی تشخص اور مقبوضہ بیت المقدس کی اسلامی شناخت کو تبدیل کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خلاف ورزیاں اسرائیل کے انتہا پسند دائیں بازو کے سیاست دانوں کو خوش کرنے اور ان کے انتخابی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے بھی کی جا رہی ہیں۔

شیخ صبری نے خبردار کیا کہ آئندہ یہودی مذہبی تہواروں کے دوران مسجد اقصیٰ کو مزید سنگین خطرات کا سامنا ہوسکتا ہے، جن میں اجتماعی مذہبی رسومات، اسرائیلی پرچم لہرانا، پودوں کی نذرانے پیش کرنا اور مذہبی سینگ (شوفار) بجانا شامل ہیں۔

انہوں نے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ستمبر اور اکتوبر کے دوران بڑی تعداد میں مسجد اقصیٰ کا رخ کریں اور اس کی بے حرمتی اور یہودیانے کی کارروائیوں کے خلاف اس کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

Tags: AlAqsaMosqueAlQudsAqsaMosqueAqsaNewsIsraeliOccupationIsraeliPlanIsraeliTakeoverIsraelPalestinejerusalemJerusalemNewsOccupiedJerusalempalestinePalestineNewsPalestinianRightsSheikhSabri
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.