• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 10 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی، فلسطینی شہریوں اور املاک پر حملے

یہودی آباد کاروں کی غنڈہ گرد ملیشیاؤں نے گذشتہ رات اور آج پیر کی صبح قابض فوج کی مکمل سرپرستی میں رام اللہ، نابلس، الخلیل اور جنین کے اضلاع میں شہریوں کے گھروں اور املاک پر وسیع پیمانے پر ہولناک حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

پیر 10-08-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی دہشت گردی، فلسطینی شہریوں اور املاک پر حملے
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ مغربی کنارہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یہودی آباد کاروں کی غنڈہ گرد ملیشیاؤں نے گذشتہ رات اور آج پیر کی صبح قابض فوج کی مکمل سرپرستی میں رام اللہ، نابلس، الخلیل اور جنین کے اضلاع میں شہریوں کے گھروں اور املاک پر وسیع پیمانے پر ہولناک حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔

حملوں کی تفصیلات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے ترمسعیا ہائی سکول کے پرنسپل استاد محمد عارف مسلم کے گھر پر دھاوا بول دیا اور رام اللہ اور نابلس کے اضلاع کی سرحد پر واقع قصبوں المغير اور دوما کے درمیان واقع خربہ المراجم پر دھاوے کے بعد انہیں اور ان کے اہل خانہ کو قتل کی دھمکیاں دیں۔

نابلس گورنری میں یہودی آباد کاروں نے قصبے بیتا کے علاقے الحرایق میں فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا، نابلس کے جنوب میں واقع قصبے قُصرہ کے علاقے ”رأس العين“ میں ایک گھر کے سامنے نئے استعمراتی خیمے نصب کیں۔

اسی سیاق و سباق میں یہودی آباد کاروں نے نابلس کے مشرق میں واقع قصبے بيت فوريك پر حملے کے دوران پلاسٹک کے گھروں کو بیدردی سے تباہ کر دیا، اور شہر کے شمال مغرب میں واقع قصبے بيت أمرين کے اطراف سے ایک زرعی ٹریکٹر چوری کر لیا۔

رام اللہ کے ضلع میں یہودی آباد کاروں نے شہر کے شمال مشرق میں واقع قصبے المغير کے سہل میں مقامی لوگوں پر حملہ کیا، اور رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں دير جرير کے علاقے الحفر پر بڑی تعداد میں دھاوا بول دیا۔

اسی طرح یہودی آباد کاروں نے رام اللہ کے شمال مشرق میں أبو فلاح اور المغير کے درمیان واقع مرج سيع کے راستے پر پتھروں اور مرچ کے اسپرے سے ایک فلسطینی گاڑی پر حملہ کیا، دیگر افراد رام اللہ کے شمال میں مرج سيع کے سہل میں اپنے گھوڑوں کی پشت پر سوار ہو کر دندناتے پھرے۔

یہودی آباد کاروں نے ایک ہفتے کے اندر دوسری بار رام اللہ کے مشرق میں عرب الكعابنہ کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولا، اور شہر کے مشرق میں واقع گاؤں المغير کی زمینوں میں اپنی بکریاں چرائیں۔

الخلیل کے ضلع میں، یہودی آباد کاروں نے الخلیل کے شمال میں واقع قصبے سعير کے مشرق میں واقع علاقے حمروش میں مکینوں کو اشتعال دلایا اور اپنے مویشی چھوڑ دیے، اور الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے یطا کے مشرق میں علاقے ”خلة الحمص“ میں فلسطینیوں کی زمینوں پر اپنے بیل گھسا دیے۔

اسی طرح یہودی آباد کاروں نے یطا کے جنوب میں خلہ الحمص میں شہری أيوب اعبيد کی رہائش گاہ کے گردونواح پر دھاوا بولا اور مکینوں کی املاک پر حملے کیے، اور الخلیل کے جنوب میں مسافر یطا کے علاقے شعب البطم میں ایک گھر کو نذر آتش کر دیا۔

جنين کے ضلع میں، یہودی آباد کاروں نے جنین کے جنوب مغرب میں واقع قصبے يعبد کے قریب خربہ مسعود پر دھاوا بولا، اور شہر کے مغرب میں خربة فراسين میں پھل دار درجنوں درخت کاٹ دیے۔

Tags: Israeli OccupationIsraeli SettlerspalestinePalestinian CiviliansPalestinian propertySettler AttacksSettler ViolenceWest Bank
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.