(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسیر نے بتایا کہ بیمار ہونے کی صورت میں جیل میں کسی قسم کی ادویات کی فراہمی یا دیگر بنیادی سہولت بھی نہیں دی جاتی تھی جس کےباعث وہ کئی مرتبہ شدید بیماریوں سے لڑتے ہوئے موت کے قریب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست اسرائیل کے عقوبت خانوں میں زندگی کے 20 قیمتی برس جیل انتظامیہ کے بد ترین مظالم جھیلنےکے بعد بالآخر فلسطینی قیدی محمد عبدو رہائی پا گیا۔
صہیونی عدالت کے حکم پر20 برس بعد رہا کیے گئے محمد عبدو کی رہائی پر ان کے اہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں نے جیل کے باہر ان کا بھر پور استقبال کیا اور خوشی کا اظہارکیا تاہم اسیر نے اپنی آزادی کے بعد بتایا ہے کہ انہیں قابض جیلوں میں کئی کئی دن بھوکا رکھا جاتا تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بیمار ہو جانے کی صورت میں جیل میں کسی قسم کی ادویات کی فراہمی یا دیگر بنیادی سہولت بھی نہیں دی جاتی تھی جس کےباعث وہ کئی مرتبہ شدید بیماریوں سے لڑتے ہوئے موت کے قریب ہوئے۔