(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ایرانی ہیکرز کے حملے سے قبل اسرائیلی سائبرسیکیوریٹی فرم چیک پوائنٹ نے گذشتہ نومبر میں کمپنیوں پر ہیکر حملوں کے سلسلے کے بعد Pay2Key کی سرگرمی سے خبردار کیا تھا۔
اسرائیل کےعبرانی نشریاتی ادارےہاریٹز کے مطابق گذشتہ روز N3tw0rm نامی ایک ایرانی ہیکرز گروپ نے صہیونی مشہور فیشن ملبوسات برانڈ "H&M” کے کمپیوٹر سسٹم پر سائبر حملہ کیا اور اپنے غیر اعلانیہ مطالبات تسلیم کرانے کے لیے کمپنی کو دھمکایا ہے کہ وہ اسرائیلی ملبوسات چین کے صارفین کا ڈیٹا افشا کر دیں گےجس میں تقریبا 110 گیگا بائٹ ڈیٹا موجود ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق سائبرسیکیوریٹی کے ماہرین کا خیال ہے کہ N3tw0rm ایرانی ہیکر گروپ Pay2Key سے وابستہ ہےاور جس نے ماضی میں اسرائیلی ہوا بازی کی صنعت اور اسرائیلی سائبر سکیورٹی کمپنی بورنوکس پر حملہ کرنے کا دعوی کیا تھا۔
خیال رہے کہ سائبرسیکیوریٹی فرم چیک پوائنٹ نے گذشتہ نومبر میں اسرائیلی کمپنیوں پر ہیکر حملوں کے سلسلے کے بعد Pay2Key کی سرگرمی سے خبردار کیا تھاجبکہ اس سے قبل بھی اسی طرح کے سائبر حملوں میں اسرائیل کی "ویرٹاس لاجسٹک” سمیت دیگر کئی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہےجس میں ہیکروں نے تین بٹکوینز کا مطالبہ کیاجس کی مالیت ایک لاکھ 70 ہزار ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔