(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اس مقدس زمین حفاظت اور فلسطینی مقدسات سمیت فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی پامالیوں کی منظم سازشوں کےخلاف متحد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ قابض دشمن ایک سوچے سمجھے منصوبے کےتحت فلسطینی قوم کے وسائل، زمین اور آثار قدیمہ کی لوٹ مار کرتے ہوئے اپنی جعلی، من گھڑت اور دھوکے سے تیار کی گئی تاریخ مسلط کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔
حماس ترجمان نے کہا کہ فلسطینی اس مقدس زمین حفاظت اور فلسطینی مقدسات سمیت فلسطینیوں کے دیرینہ حقوق کی پامالیوں کی منظم سازشوں کےخلاف متحد ہیں اور فلسطینی قوم پوری استقامت اور ثاب قدمی کے ساتھ کھڑی ہے۔
عبداللطیف القانوع نے کہا کہ فلسطینی قوم کے حقوق اور ثقافت کو کھلے عام پامال کیا جا رہا ہے فلسطینی کلچر کومٹانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔