(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیر اعظم کے لیے نئی حکومت تشکیل دینے کی مہلت ختم ہو گئی، دو سالوں میں چوتھے غیر متناسب عام انتخابات کے بعد اتحادی حکومت قائم کرنے کی مسلسل اٹھائیس روزہ کوششیں رائیگاں گئیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق صہیونی ریاست کے صدرریون ریولین کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ گذشتہ شب وزیراعظم نیتن یاہو نے صدردفتربیت ہناسی کو مطلع کیا کہ وہ حکومت بنانے میں ناکام ہو گئےاس لیے اب اس کا فیصلہ صدر خودکریں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے لیے نئی حکومت تشکیل دینے کے لیےدی گئی مہلت گذشتہ رات ختم ہونے کے بعد ان دو سالوں میں چوتھے غیر متناسب عام انتخابات کے بعد اتحادی حکومت قائم کرنے کی نیتن یاہو کی مسلسل اٹھائیس روزہ کوششیں رائیگاں ہوگئیں، چونکہ مقررہ وقت گزرچکا ہے اس لیے صدر ریون ریولین اب حکومت کی تشکیل کاکام اسرائیلی پارلیمان (کینسٹ) کے کسی دوسرے رکن کو سونپ سکتے ہیں، اس صورت حال کے بعد نیتن یاہو کی لیکود پارٹی گزشتہ بارہ برسوں میں پہلی مرتبہ اپوزیشن جماعت بن جائے گی۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی قیادت والی لیکود پارٹی کو اب اپوزیشن کا کردار ادا کرنا پڑ سکتا ہے، گزشتہ بارہ برسوں میں ایسا پہلی مرتبہ ہو گا۔