(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایران اسرائیل جیسی قابض اور ناجائز ریاست کے لیےمسلسل خطرے کا الارم بجا رہا ہے جس سے خوف کا شکار ہوکر صہیونی حکمران عالمی برادری سے ایرانی جوہری پروگرام کو فوری بند کروانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق صہیونی ریاست اسرائیلی عسکری ذرائع کی جانب سے جاری ایک بیان میں ایک مرتبہ پھراسرائیل نے ایرانی جوہری پروگرام کے خلاف اپنے خوف کو دباتے ہوئے دھمکانے کی ناکام کوشش کی ہے اور کہا ہے کہ اگر ایران کا اسرائیل مخالف رویہ نہیں رُکتا تو اسرائیل کے پاس اور کئی راستے ہیں۔
صہیونی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل سفارتی مشن کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہےاور سلجھاؤ کو ترجیح دے گاتاہم اگر سفارت کاری ناکام ہوتی ہے تو اسرائیل فوجی حملوں کے ہنگامی منصوبوں کی کارروائی کرے گا۔
اسرائیل کی جانب سے اقوام عالم کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام صہیونی ریاست اور درحقیقت پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے کیونکہ ان کے خیال میں یہ مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششوں پر مجبور کرے گا۔