(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکام کی جانب سے ایران مخالف بے بنیاد بیانات کا سلسلہ نیا نہیں تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے شروع ہونے والے مذاکرات سے متعلق صہیونی ریاست کی بے چینیاں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کے صہیونی وزیر دفاع بینی گینٹز نےاپنے ایک بیان میں ایران کےخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے چاہ بہار اور قشم جزیرہ کے اڈوں سے بحری اہداف پر حملوں میں ایران کا نام استعمال کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ان مبینہ حملوں کا عوامی سطح پر پہلی بار اعتراف کررہے ہیں۔
صہیونی حکام کی جانب سے ایران مخالف بے بنیاد بیانات کا سلسلہ نیا نہیں تاہم آئندہ آنے والے دنوں میں ایران کے جوہری معاہدے کے حوالے سے شروع ہونے والے مذاکرات سے متعلق صہیونی ریاست کی بے چینیاں آسمان کو چھو رہی ہیں جس پراسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی حکومت زوال کے عمل سے گزر رہی ہےاور وہ وحشیانہ طاقت اور دھمکی کے ذریعے حکمرانی کر رہی ہے۔
اس سے قبل بھی صہیونی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران سکون سے اپنے گھر میں رہ رہا ہے اور اس نے اسرائیل کو ملیشیاؤں اور میزائلوں سے گھیر رکھا ہے۔