(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست میں قابض فوج کی جانب سے فلسطینیوں کو بغیر کسی جرم کے غیر قانونی انتظامی حراست میں قید کر نے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی فوج نےمقبوضہ بیت المقدس کے پرانے شہرمیں باب حطاکے مقام سےالقدس کے رہائشی فلسطینی قیدی ليث غيث جو کچھ عرصہ قبل ہی صہیونی جیل سے رہا کیے گئےتھے پر حملہ کیا اور بغیر کسی جرم کےتشدد کیا اورغیر قانونی انتظامی حراست میں لیتے ہوئے دوبارہ جیل منتقل کر دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں انتظامی قید کی پالیسی برطانوی سامراج کے دور سے اپنائی گئی ہےاور اس پالیسی کے تحت کسی بھی فلسطینی شہری کو محض شبے کی بنیاد پر اٹھا کر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے جس کے بعد اسے غیر معینہ مدت تک قید میں رکھا جاتا ہے۔