(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی جیل سے رہائی کے موقع پر محمد ربیع کے خاندان نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا جبکہ عزیزوں نےمحمد ربیع کو کاندھوں پر اٹھا کر گھر تک کا فاصلہ طے کیا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی عدالت نے فلسطینی قیدی محمد ربیع خلیفہ کو 18 سال بعد رہا کر دیا۔
گذشتہ روزاسرائیلی جیل سے رہائی کے موقع پر محمد ربیع کے خاندان نے بھر پور خوشی کا اظہار کیا جبکہ عزیزوں نےمحمد ربیع کو کانھوں پر اٹھا کر گھر تک کا فاصلہ طے کیا۔
واضح رہے کہ قابض فوج نے فلسطینی قیدی کواٹھارہ سال قبل گھر گھر تلاشی کی پر تشدد کا رروائی کے نتیجے میں حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان طویل ترین برسوں میں اسیرکو صہیونی زندانوں میں بلا جواز وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجاتا رہا۔