(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نےفلسطینی کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کے اندر فوجی رکاوٹیں کھڑی کیں جس سے نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوااورآنسو گیس کی شیلنگ کے باعث درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی تازہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے الخلیل میں قابض صہیونی فوج نےالعروب مہاجر کیمپ فلسطینی رہائشیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر وحشیانہ تشدد کیا گیا، جبکہ فلسطینیوں اور قابض اسرائیلی فوج میں جھڑپوں کے دوران زہریلی اور آنسو گیس کے استعمال سے درجنوں فلسطینی بھی زخمی ہوگئے۔
العروب کیمپ کی کمیٹی کے سربراہ عبدل حیی جوابرہ نے بتایا کہ قابض فوج نے کیمپ پر دھاوا بول دیا اور اس کے اندر فوجی رکاوٹیں کھڑی کیں جس سے نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان تصادم ہوااورآنسو گیس کی شیلنگ کے باعث درجنوں فلسطینی دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے۔
ا