(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مسجد اقصٰی مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے جو صہیونی حکام کی اشاروں پر آئے دن شر پسند عناصر کے ہاتھوں بے حرمتی کا نشانہ بنتا ہے البتہ جس پر اقوام عالم بالخصوص امت مسلمہ کی جانب سے مکمل بے حسی کا مظاہرہ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فوج کی سرپرستی میں صہیونی آبادکاروں کے منظم گروپ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میںمسلمانوں کے قبلہ اول پر دھاوا بولا اور مسجد اقصٰی کے مقدس مقامات کی بے حرمتی کی ۔
صہیونی فوج کی موجودگی میں شر پسندعناصر نے مراکشی دروازے سے داخل ہوکر مسجد کے صحنوں میں آزادانہ گھوم کر فلسطینی عبادت گزاروں پر مذہبی اشتعال انگیز فقرے کسے اور انہیں مشتعل کر کے لڑائی جھگڑے پر اکسایا۔
واضح رہے کہ مسجد اقصٰی مسلمانوں کا تیسرا مقدس مقام ہے جو صہیونی حکام کی اشاروں پر آئے دن شر پسند عناصر کے ہاتھوں بے حرمتی کا نشانہ بنتا ہے اور جس پر اقوام عالم بالخصوص امت مسلمہ کی جانب سے مکمل بے حسی کا مظاہرہ تاحال جاری ہے۔